• Home
  • Blog
  • پشاور میں مبینہ پولیس مقابلہ، 3 صوبوں اور اسلام آباد پولیس کو مطلوب 4 خطرناک ڈاکو ہلاک
Image

پشاور میں مبینہ پولیس مقابلہ، 3 صوبوں اور اسلام آباد پولیس کو مطلوب 4 خطرناک ڈاکو ہلاک

پشاور میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران انتہائی مطلوب ڈکیت گینگ کے 4 کارندے ہلاک کردیے  گئے جبکہ 2 ملزمان فرار ہوگئے۔

پشاور پولیس نے تھانا یکہ توت کی حدود میں کارروائی کرتے ہوئے 3 صوبوں اور اسلام آباد پولیس کو مطلوب انتہائی خطرناک جرائم پیشہ گینگ کے 4 ارکان کو مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک کر دیا جبکہ 2 فرار ہوگئے۔ 

سی سی پی او ڈاکٹر میاں سعید کے مطابق ہلاک ملزمان پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد میں اغوا برائے تاوان، ڈکیتی، گاڑیاں چھیننے اور دیگر سنگین جرائم میں مطلوب تھے۔

ڈاکٹر میاں سعید کے مطابق ملزمان خود کو سکیورٹی اہلکار ظاہر کرکے گھروں میں ڈکیتیاں کرتے تھے، جبکہ گینگ کے کئی کارندے مختلف مقدمات میں نامزد اور گرفتار بھی ہوچکے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گینگ نے ڈی ایچ اے کراچی میں تقریباً 8 کروڑ روپے، راجہ بازار راولپنڈی میں 10 کروڑ روپے اور دیر میں 5 کروڑ روپے کی مبینہ ڈکیتی کی تھی۔ 

سی سی پی او پشاور نے بتایا کہ ملزمان نے سوات میں تقریباً 8 کروڑ روپے، حیات آباد میں 80 لاکھ روپے اور چمکنی میں تقریباً 2 کروڑ روپے کی ڈکیتی بھی کی تھی۔

پولیس کے مطابق ملزمان جھنگ میں ایم پی اے خالد سرگانہ کے گھر مبینہ ڈکیتی کی تھی، سندھ اسمبلی کے ایک رکن کے گھر سے 168 تولے سونا بھی لےگئے تھے جبکہ  ملزمان نے اعلیٰ سرکاری شخصیت کے صاحبزادے سے تقریباً 6 کروڑ روپے کا مبینہ فراڈ بھی کیا تھا۔

متعلقہ خبریں۔

ایران تنازع کے دوران یواے ای پر سائبر حملوں میں تیزی، ایک دن میں 6 لاکھ سے زائد حملے

دبئی: ایران تنازع کے دوران متحدہ عرب امارات پر سائبر حملوں میں تیزی آگئی۔ اماراتی حکام کے مطابق…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

پشاور: عمرہ زائرین کیلئے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال

پشاور میں عمرہ زائرین کے لیے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال کردیا گیا۔ فوکل پرسن غلام…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا کے ترمیم شدہ پولیس ایکٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

پشاور: وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کا ترمیم شدہ پولیس ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی شکایات کیلئے نیا پورٹل لانچ کردیا

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی اطلاع دینے کیلئے پورٹل لانچ کردیا۔ ترجمان امریکی قونصلیٹ…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top