• Home
  • Blog
  • پنجاب: دھواں چھوڑنے والی تمام سرکاری گاڑیاں بند کرنے کا فیصلہ
Image

پنجاب: دھواں چھوڑنے والی تمام سرکاری گاڑیاں بند کرنے کا فیصلہ

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے بھر میں دھواں چھوڑنے والی تمام سرکاری گاڑیاں فوری بند کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

سینئر وزیر مریم اورنگزیب کی زیرِ صدارت اجلاس میں منظوری دے دی گئی۔

اجلاس میں اسموگ کے خاتمے کے لیے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

فصلوں کی باقیات جلانے، آلودگی پھیلانے والے کارخانوں اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اجلاس میں کوڑا کرکٹ اور پلاسٹک جلانے والوں کو بھاری جرمانے اور ویسٹ برننگ میں ملوث ستھرا پنجاب کی کمپنی کا ٹھیکہ منسوخ کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

اجلاس میں باربی کیو، فوڈ اسٹریٹس میں ماحولیاتی تحفظ کے ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے اور ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے والے ریسٹورنٹ سیل کرنے کا فیصلہ بھی کر لیا گیا۔

متعلقہ خبریں۔

ایران تنازع کے دوران یواے ای پر سائبر حملوں میں تیزی، ایک دن میں 6 لاکھ سے زائد حملے

دبئی: ایران تنازع کے دوران متحدہ عرب امارات پر سائبر حملوں میں تیزی آگئی۔ اماراتی حکام کے مطابق…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

پشاور: عمرہ زائرین کیلئے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال

پشاور میں عمرہ زائرین کے لیے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال کردیا گیا۔ فوکل پرسن غلام…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا کے ترمیم شدہ پولیس ایکٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

پشاور: وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کا ترمیم شدہ پولیس ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی شکایات کیلئے نیا پورٹل لانچ کردیا

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی اطلاع دینے کیلئے پورٹل لانچ کردیا۔ ترجمان امریکی قونصلیٹ…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top