• Home
  • Blog
  • پی ٹی آئی حکومت کے خاتمے سے 10 روز قبل کس کی کال آئی؟ علی امین گنڈاپور نے بتا دیا
Image

پی ٹی آئی حکومت کے خاتمے سے 10 روز قبل کس کی کال آئی؟ علی امین گنڈاپور نے بتا دیا

سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت ختم ہونے سے 10 دن پہلے خٹک صاحب کی کال آئی کہ آئیں ملتے ہیں۔

پروگرام ’الیونتھ آور‘ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ اسپیکر کے گھر کے سامنے چھوٹے پارک میں خٹک صاحب سے ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے کہا کہ عمران خان نہیں مان رہے آپ انہیں مناؤ، خٹک نے بتایا کہ باجوہ صاحب کہہ رہے ہیں کہ ایکسٹینشن دے دو ان کو این آر ے دو پھر سب ٹھیک ہے۔

سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مولانا صاحب کا جب دھرنا ختم ہوا تو اس شام کو مولانا صاحب  اور باجوہ صاحب کی میٹنگ ہوئی تھی، نومبر 2020 میں مائنس بانی پی ٹی آئی پر کام شروع ہوگیا تھا اور یہ بات کچھ لوگ جانتے تھے۔

یہ پڑھیں: شیر افضل مروت کو پی ٹی آئی سے کیوں نکالا گیا؟ علی امین گنڈاپور کا انکشاف

علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ عمران خان کا ٹوئٹر اکاؤنت بیرون ملک چل رہا ہے اسے چلانے والے جو چاہتے ہیں اپنی مرضی سے کردیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ٹوئٹر اکاؤنٹ چلانے والوں کو یہاں سے بھی ڈکٹیٹ کیا جاتا ہے، ٹوئٹر اکاؤنٹ چلانے والوں کو جس کے لیے لکھنا ہوتا ہے لکھ دیتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں علی امین نے کہا کہ مولانا صاحب سے یہی کہا تھا کہ حق پر آجائیں اور مخصوص نشستیں چھوڑ دیں، ان کے ساتھ میرا سیز فائر پہلے سے ہی ہے، مولانا اس تحریک پر ہمارے ساتھ آنے کو تیار ہیں تو مجھے کوئی اعتراض نہیں ہے۔

متعلقہ خبریں۔

ایران تنازع کے دوران یواے ای پر سائبر حملوں میں تیزی، ایک دن میں 6 لاکھ سے زائد حملے

دبئی: ایران تنازع کے دوران متحدہ عرب امارات پر سائبر حملوں میں تیزی آگئی۔ اماراتی حکام کے مطابق…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

پشاور: عمرہ زائرین کیلئے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال

پشاور میں عمرہ زائرین کے لیے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال کردیا گیا۔ فوکل پرسن غلام…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا کے ترمیم شدہ پولیس ایکٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

پشاور: وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کا ترمیم شدہ پولیس ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی شکایات کیلئے نیا پورٹل لانچ کردیا

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی اطلاع دینے کیلئے پورٹل لانچ کردیا۔ ترجمان امریکی قونصلیٹ…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top