• Home
  • Blog
  • پی ٹی آئی کا لانگ مارچ سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان
Image

پی ٹی آئی کا لانگ مارچ سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نےلانگ مارچ کے خلاف درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلےکے خلاف سپریم کورٹ جانےکا اعلان کردیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہےکہ 27 ستمبر کا لانگ مارچ ملتوی نہیں ہوگا، احتجاج کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کو سپریم کورٹ سمیت اعلیٰ عدالتوں میں چیلنج کریں گے۔

جیو نیوز کے پروگرام نیا پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ محسن نقوی کا لہجہ افسوسناک ہے،کیا حکومتی وزرا کا کام اپوزیشن کو اس طرح کی دھمکیاں دینا ہےکہ گولیاں چلائی جائیں گی۔
خیال رہےکہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے 27 ستمبر کے پی ٹی آئی لانگ مارچ کے خلاف درخواست پر 37 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلے میں کہا ہےکہ ایسی سرگرمی جس سے بنیادی حقوق متاثر ہوں وہ آئین کی خلاف ورزی تصور ہوگی، اسلام آباد کے شہریوں کے بنیادی حقوق کی خلاف وزری آئین کی خلاف ورزی تصور ہوگی، ذمہ دار شخص کو قانون کے مطابق کارروائی کا سامنا کرنا ہوگا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ کسی بھی سیاسی جماعت کو شاہراہیں اور راستے بند کرنے کا کوئی قانونی حق نہیں، صوبائی حکومتیں اسلام آباد مارچ کےلیے سرکاری وسائل اور فنڈز کا استعمال نہ کریں، سرکاری گاڑیوں اور مشینری کو لانگ مارچ کی سہولت کےلیےاستعمال کرنے پرمکمل پابندی ہے۔

عدالتی حکم نامے میں کہا گیا کہ غیر قانونی احکامات کی صورت میں سرکاری ملازمین کے لیے فوری ہیلپ لائن قائم کی جائے، عدالتی احکامات کی خلاف ورزی اور شہریوں کےحقوق متاثر کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔

عدالت نے کہا کہ عوامی عہدہ رکھنے والا اگر آئین و قانون کی خلاف ورزی کرے تو وہ اپنے حلف سے انحراف کا مرتکب ہوگا، سرکاری عہدیدارکی وجہ سے بنیادی حقوق متاثر ہوئے تو اسے حلف کی خلاف ورزی تصور کیا جائےگا، آئین اور قانون کی خلاف ورزی پر ذمہ دار سرکاری افراد کو نتائج کا سامنا کرنا ہوگا۔

متعلقہ خبریں۔

ایران تنازع کے دوران یواے ای پر سائبر حملوں میں تیزی، ایک دن میں 6 لاکھ سے زائد حملے

دبئی: ایران تنازع کے دوران متحدہ عرب امارات پر سائبر حملوں میں تیزی آگئی۔ اماراتی حکام کے مطابق…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

پشاور: عمرہ زائرین کیلئے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال

پشاور میں عمرہ زائرین کے لیے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال کردیا گیا۔ فوکل پرسن غلام…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا کے ترمیم شدہ پولیس ایکٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

پشاور: وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کا ترمیم شدہ پولیس ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی شکایات کیلئے نیا پورٹل لانچ کردیا

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی اطلاع دینے کیلئے پورٹل لانچ کردیا۔ ترجمان امریکی قونصلیٹ…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top