• Home
  • Blog
  • کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 4 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار
Image

کراچی، شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلے، 4 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پولیس نے مبینہ مقابلوں کے دوران 4 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق گلبرگ میں اپوا کالج کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا جس کے قبضے سے اسلحہ برآمد ہوا۔ زخمی ملزم کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

دوسری کارروائی لانڈھی میں داؤد چالی کے قریب کی گئی جہاں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار ہوا۔

چھیپا ذرائع کے مطابق زخمی ڈاکو کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی شناخت عبدالرحمان کے نام سے ہوئی۔

ادھر شاہراہ نور جہاں کے قریب بھی پولیس اور ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا جس کے نتیجے میں زخمی سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں۔

ایران تنازع کے دوران یواے ای پر سائبر حملوں میں تیزی، ایک دن میں 6 لاکھ سے زائد حملے

دبئی: ایران تنازع کے دوران متحدہ عرب امارات پر سائبر حملوں میں تیزی آگئی۔ اماراتی حکام کے مطابق…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

پشاور: عمرہ زائرین کیلئے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال

پشاور میں عمرہ زائرین کے لیے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال کردیا گیا۔ فوکل پرسن غلام…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا کے ترمیم شدہ پولیس ایکٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

پشاور: وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کا ترمیم شدہ پولیس ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی شکایات کیلئے نیا پورٹل لانچ کردیا

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی اطلاع دینے کیلئے پورٹل لانچ کردیا۔ ترجمان امریکی قونصلیٹ…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top