• Home
  • Blog
  • کراچی: ضلع وسطی، غربی، جنوبی اور کورنگی کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق
Image

کراچی: ضلع وسطی، غربی، جنوبی اور کورنگی کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق

کراچی: اگست میں سندھ سے لیے گئے ماحولیاتی نمونوں کے اعداد و شمار جاری کردیے گئے۔

ایمرجنسی آپریشن سینٹر سندھ کی رپورٹ کے مطابق صوبے میں رواں سال اگست میں 5 اضلاع میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، ضلع غربی اور کورنگی کے ایک ایک ماحولیاتی نمونے میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی۔
ای او سی سندھ کے مطابق ضلع وسطی اور جنوبی سے بھی ایک، ایک ماحولیاتی نمونہ پولیو وائرس سے مثبت نکلا، حیدر آباد کے 2 ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی، اس کے علاوہ ضلع شرقی، کیماڑی اور ملیر کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس نہیں پایا گیا۔

رپورٹ کے مطابق گھوٹکی، سکھر، جیکب آباد اور قمبرکے ماحولیاتی نمونوں میں بھی پولیو وائرس نہیں ملا، لاڑکانہ، کشمور، دادو اور بدین کے ماحولیاتی نمونوں میں میں بھی پولیو وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی جب کہ جامشورو، سجاول، میرپورخاص اور سانگھڑکے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس نہیں پایا گیا۔

ای او سی سندھ کے مطابق مثبت نمونوں والے اضلاع میں انسداد پولیو ویکسین اوردیگر اقدامات پر خصوصی توجہ دی جائےگی۔

متعلقہ خبریں۔

ایران تنازع کے دوران یواے ای پر سائبر حملوں میں تیزی، ایک دن میں 6 لاکھ سے زائد حملے

دبئی: ایران تنازع کے دوران متحدہ عرب امارات پر سائبر حملوں میں تیزی آگئی۔ اماراتی حکام کے مطابق…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

پشاور: عمرہ زائرین کیلئے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال

پشاور میں عمرہ زائرین کے لیے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال کردیا گیا۔ فوکل پرسن غلام…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا کے ترمیم شدہ پولیس ایکٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

پشاور: وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کا ترمیم شدہ پولیس ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی شکایات کیلئے نیا پورٹل لانچ کردیا

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی اطلاع دینے کیلئے پورٹل لانچ کردیا۔ ترجمان امریکی قونصلیٹ…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top