• Home
  • Blog
  • کراچی: نجی اسپتال میں دورانِ ڈیلیوری نومولود تیز دھار آلے سے گلے پر زخم لگنے کے باعث جاں بحق
Image

کراچی: نجی اسپتال میں دورانِ ڈیلیوری نومولود تیز دھار آلے سے گلے پر زخم لگنے کے باعث جاں بحق

کراچی کے علاقے محمود آباد میں نجی اسپتال میں دوران ڈیلیوری نومولود گلے پر زخم آنے کے باعث جاں بحق ہوگیا۔

 ورثاکے مطابق  ڈیلیوری کے دوران بچے کے گلے پر تیز دھار آلہ پھرنے کے باعث بچہ جاں بحق ہوا۔

نومولود کے تایا اشرف نے بتایا کہ چھوٹے بھائی امین کے گھر بچے کی پیدائش تھی، امین بس ڈرائیور ہے اور5 بچوں کا باپ ہے۔

تایا کا کہنا تھا کہ ہم غریب لوگ ہیں کسی قسم کی قانونی کارروائی نہیں چاہتے، ہم بچے کا پوسٹ مارٹم  بھی نہیں کروانا چاہتے، اسپتال کے عملے نے ڈیلیوری کے آدھے گھنٹے بعد بتایا کہ بچہ مردہ پیدا ہوا ، بعد میں دیکھا تو بچے کے گردن پر تیز دھار آلے کا نشان تھا اور گلے سے خون بہہ رہا تھا۔
تایا نے مزید کہا کہ ہم بچے کی لاش گھر لے کر جارہے ہیں مزید بچے کو تکلیف نہیں دینا چاہتے لیکن ایسے اسپتالوں کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔

 پولیس نے لاش کو قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا۔

متعلقہ خبریں۔

ایران تنازع کے دوران یواے ای پر سائبر حملوں میں تیزی، ایک دن میں 6 لاکھ سے زائد حملے

دبئی: ایران تنازع کے دوران متحدہ عرب امارات پر سائبر حملوں میں تیزی آگئی۔ اماراتی حکام کے مطابق…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

پشاور: عمرہ زائرین کیلئے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال

پشاور میں عمرہ زائرین کے لیے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال کردیا گیا۔ فوکل پرسن غلام…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا کے ترمیم شدہ پولیس ایکٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

پشاور: وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کا ترمیم شدہ پولیس ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی شکایات کیلئے نیا پورٹل لانچ کردیا

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی اطلاع دینے کیلئے پورٹل لانچ کردیا۔ ترجمان امریکی قونصلیٹ…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top