• Home
  • Blog
  • کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں گھر میں ماں اور 3 بچے قتل
Image

کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں گھر میں ماں اور 3 بچے قتل

کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں گھر میں ماں اور 3 بچوں کو قتل کر دیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق ماں اور اس کے بچوں کو ڈنڈے یا کسی آلے کے وار سے قتل کیا گیا ہے۔خاتون اور 2 بچوں کی لاشیں عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئیں۔ 18 ماہ کی زخمی اشمیرہ کو نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ میں منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ بھی چل بسی۔ جاں بحق دیگر 2 بچوں میں 6 سال کی حرا، 5 سال کا حُنین شامل ہے۔پولیس نے مقتولہ مہوش کے شوہر دانش کو حراست میں لے لیا۔ ایس ایچ او سرجانی نے کہا کہ گھر سےآلہ قتل نہیں ملا۔ مقتولہ کے شوہر نے کال کی تو کسی نے فون نہیں اٹھایا۔شوہر چابی سےگیٹ کھول کر اندر گیا تو لاشیں موجود تھیں۔اطراف کی سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کر رہے ہیں۔ مقتولہ مہوش کے بھائی امجد نے کہا کہ کسی سے دشمنی نہیں،بہنوئی اچھا انسان ہے ، کبھی جھگڑا نہیں ہوا، انصاف چاہیے۔مقتولہ کی ساس نے کہاکہ بیٹا اپنےخاندان سےبہت محبت کرتا ہے ۔بہو بھی کسی سے لڑانا جھگڑنا نہیں کرتی تھی۔اس کے علاوہ مقتولہ کی بھابھی نے کہاکہ میاں بیوی میں لڑائی جھگڑے بھی نہیں تھے،بچوں اور مہوش کو کسی نے گھر میں گھس کر قتل کیا، دانش نے ہی گھرجاکرپولیس کو کال کی۔

متعلقہ خبریں۔

ایران تنازع کے دوران یواے ای پر سائبر حملوں میں تیزی، ایک دن میں 6 لاکھ سے زائد حملے

دبئی: ایران تنازع کے دوران متحدہ عرب امارات پر سائبر حملوں میں تیزی آگئی۔ اماراتی حکام کے مطابق…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

پشاور: عمرہ زائرین کیلئے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال

پشاور میں عمرہ زائرین کے لیے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال کردیا گیا۔ فوکل پرسن غلام…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا کے ترمیم شدہ پولیس ایکٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

پشاور: وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کا ترمیم شدہ پولیس ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی شکایات کیلئے نیا پورٹل لانچ کردیا

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی اطلاع دینے کیلئے پورٹل لانچ کردیا۔ ترجمان امریکی قونصلیٹ…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top