• Home
  • Blog
  • کرپٹو کرنسی کے عوض ایران کیلئے جاسوسی کے الزام میں اسرائیلی فوجی پر فردِ جرم عائد
Image

کرپٹو کرنسی کے عوض ایران کیلئے جاسوسی کے الزام میں اسرائیلی فوجی پر فردِ جرم عائد

اسرائیلی حکام نے  ایک اسرائیلی فوجی کو گرفتار کر کے اس پر کرپٹو کرنسی کے عوض ایران کے لیے جاسوسی کے الزام میں فرد جرم عائد کردی۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق اس فوجی کو ستمبر میں داخلی سلامتی کی ایجنسی شن بیت ، اسرائیل پولیس اور ملٹری پولیس کی مشترکہ تحقیقات کے بعد گرفتار کیا گیا تھا اور اس پر ’سنگین سکیورٹی جرائم کے ارتکاب، بشمول ایرانی انٹیلی جنس ایجنٹوں کے ساتھ روابط رکھنے اور ان کی ہدایات پر کام کرنے‘ کا شبہ تھا۔

ملٹری پراسیکیوٹرز نے اس فوجی کے خلاف باضابطہ طور پر فردِ جرم عائد کر دی ہے جس میں اس پر ریاست کی سلامتی کو نقصان پہنچانے کی نیت اور دشمن کے فائدے کے لیے معلومات فراہم کرنے اور کسی غیر ملکی ایجنٹ کے ساتھ رابطہ رکھنے کے الزامات شامل ہیں۔

شن بیت، پولیس اور اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ مذکورہ فوجی تقریباً ایک سال تک ایرانی ایجنٹوں کے ساتھ رابطے میں رہا۔ اس دوران اس نے اپنے یونٹ کی فوجی سرگرمیوں، آئی ڈی ایف کی تیاریوں اور فوجیوں کو طلب کیے جانےکے بارے میں حساس معلومات فراہم کیں۔

پراسیکیوٹرز کا کہنا ہے کہ فوجی نے ایرانی ہینڈلر کو فوجی اڈوں اور ان کے کوآرڈینیٹس کے بارے میں معلومات بھیجیں اور اسرائیل کے ایک ہوائی اڈے پر نصب فضائی دفاعی نظام، فوجی گاڑیوں اور امریکی ری فیولنگ طیاروں کی تصاویر بھی بھیجیں۔

پراسیکیوٹرز نے مزید بتایا کہ اس اسرائیلی فوجی کو ایران کا سفر کرنے کے لیے 2 لاکھ ڈالر کی پیشکش بھی کی گئی تھی۔

متعلقہ خبریں۔

امریکہ کی یوکرین کے ایف 16 طیاروں کے لیے 62 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کے معاون پیکج کی منظوری

واشنگٹن: امریکہ نے یوکرین کے ایف 16 لڑاکا طیاروں کی مرمت، دیکھ بھال اور آپریشنل صلاحیت برقرار رکھنے…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

انڈونیشیا میں غیر قانونی سونے کی کان میں حادثہ، 13 کان کن ہلاک، مزید 13 مزدور پھنسے ہوئے ہیں

انڈونیشیا میں غیر قانونی سونے کی کان میں حادثہ، 13 کان کن ہلاک، مزید 13 مزدور پھنسے ہوئے…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

نورس اٹلانٹک کا اچانک فضائی آپریشن معطل، برطانیہ سے پاکستان آنے والی پی آئی اے کی دو پروازیں منسوخ

برطانوی فضائی کمپنی نورس اٹلانٹک کی جانب سے اچانک فضائی آپریشن معطل کیے جانے کے نتیجے میں پاکستان…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

ڈسٹرکٹ جیل بہاولنگر میں روزانہ کھلی کچہریوں کا انعقاد، قیدیوں اور ان کے اہل خانہ کی شکایات کے ازالے کا اقدام

ڈسٹرکٹ جیل بہاولنگر میں روزانہ کھلی کچہریوں کا انعقاد، قیدیوں اور ان کے اہل خانہ کی شکایات کے…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top