• Home
  • Blog
  • کوئٹہ کے سول اسپتال میں زچگی کے دوران مبینہ طور پر جڑواں بچوں کی پیدائش، ایک نومولود لاپتہ
Image

کوئٹہ کے سول اسپتال میں زچگی کے دوران مبینہ طور پر جڑواں بچوں کی پیدائش، ایک نومولود لاپتہ

کوئٹہ کے سول اسپتال میں زچگی کے دوران مبینہ طور پر جڑواں بچوں کی پیدائش اور ایک نومولود کے مبینہ طور پر لاپتہ ہونے کا معاملہ سامنے آگیا ۔

کوئٹہ کے رہائشی عبدالطیف نے بتایاکہ سول اسپتال میں زچگی کے دوران میری اہلیہ نگینہ کے ہاں مبینہ طور پر جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی لیکن ہمیں صرف ایک بچہ فراہم کیا گیا۔

عبدالطیف نے ایک نومولود کے مبینہ طور پر لاپتہ ہونے کا الزام عائد کیا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ سول اسپتال میں الٹراساؤنڈ رپورٹ میں 2 جڑواں بچوں کی نشاندہی کی گئی تھی، ڈاکٹرز دوسرے نومولود کے بارے میں کوئی واضح معلومات فراہم نہیں کر رہے۔

بچے کے والد کا کہنا تھا کہ اپنے دوسرے نومولود بچے کے حوالے سے جواب اور حقائق جاننا چاہتے ہیں۔
ایم ایس سول اسپتال ڈاکٹر عبدالہادی کاکڑ کا کہنا تھا کہ واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، تحقیقاتی کمیٹی واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لے رہی ہے۔

متعلقہ خبریں۔

ایران تنازع کے دوران یواے ای پر سائبر حملوں میں تیزی، ایک دن میں 6 لاکھ سے زائد حملے

دبئی: ایران تنازع کے دوران متحدہ عرب امارات پر سائبر حملوں میں تیزی آگئی۔ اماراتی حکام کے مطابق…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

پشاور: عمرہ زائرین کیلئے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال

پشاور میں عمرہ زائرین کے لیے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال کردیا گیا۔ فوکل پرسن غلام…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا کے ترمیم شدہ پولیس ایکٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

پشاور: وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کا ترمیم شدہ پولیس ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی شکایات کیلئے نیا پورٹل لانچ کردیا

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی اطلاع دینے کیلئے پورٹل لانچ کردیا۔ ترجمان امریکی قونصلیٹ…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top