• Home
  • Blog
  • کیپٹن (ر) صفدر: عظمیٰ کے پی کے عوام کو جنگلی نہیں کہہ سکتیں، وزیراعلیٰ پنجاب پختونخوا کی بہو ہیں
Image

کیپٹن (ر) صفدر: عظمیٰ کے پی کے عوام کو جنگلی نہیں کہہ سکتیں، وزیراعلیٰ پنجاب پختونخوا کی بہو ہیں

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر نے کہا ہے کہ وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری خیبرپختونخوا کے لوگوں کو جنگلی نہیں کہہ سکتی۔

ایبٹ آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ جہاں بہن بیٹی دی ہو لوگ اسے جنگلی نہیں کہتے، اگر ہم جنگلی ہوتےتو آج رشتے دار نہ ہوتے، وزیراعلیٰ پنجاب، خیبر پختونخوا کی بہو ہیں۔

ان کا کہنا تھاکہ عظمیٰ سمجھدار پڑھی لکھی ہیں، ایسی بات نہیں کرسکتیں، خیبرپختونخوا کا بیٹا ہوں، خیبرپختونخوا کے حقوق کی جنگ پورے پاکستان میں لڑیں گے۔

کیپٹن (ر) صفدر نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب خیبرپختونخوا کی بہو ہیں جتنا اس پرپنجاب کا حق ہے، اس سےزیادہ خیبرپختونخوا کا ہے۔

متعلقہ خبریں۔

ایران تنازع کے دوران یواے ای پر سائبر حملوں میں تیزی، ایک دن میں 6 لاکھ سے زائد حملے

دبئی: ایران تنازع کے دوران متحدہ عرب امارات پر سائبر حملوں میں تیزی آگئی۔ اماراتی حکام کے مطابق…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

پشاور: عمرہ زائرین کیلئے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال

پشاور میں عمرہ زائرین کے لیے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال کردیا گیا۔ فوکل پرسن غلام…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا کے ترمیم شدہ پولیس ایکٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

پشاور: وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کا ترمیم شدہ پولیس ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی شکایات کیلئے نیا پورٹل لانچ کردیا

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی اطلاع دینے کیلئے پورٹل لانچ کردیا۔ ترجمان امریکی قونصلیٹ…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top