• Home
  • Blog
  • ہنگو: فتنہ الخوارج سے فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 2 افسران سمیت 6 اہلکار شہید، 8 دہشتگرد بھی ہلاک
Image

ہنگو: فتنہ الخوارج سے فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے 2 افسران سمیت 6 اہلکار شہید، 8 دہشتگرد بھی ہلاک

ہنگو میں سکیورٹی فورسز  اور خوارج کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الخوارج کے 8 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جب کہ شدید فائرنگ کے تبادلے میں 2 افسران اور 4 جوانوں سمیت 6 بہادرسپوت شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والوں میں کیپٹن ابوذر فاروق اور لیفٹیننٹ شیراز بابر شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق 23 سال کے کیپٹن ابوذر فاروق شہید کا تعلق گوجرانوالا سے ہے اور 22 سال کے لیفٹیننٹ شیراز بابر کا تعلق چکوال سے ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ کیپٹن ابوذر فاروق اور لیفٹیننٹ شیراز  بابر نے اپنے دستےکی فرنٹ سے قیادت کرتے ہوئے جام شہدات نوش کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں موجود ممکنہ  دیگر خوارج دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے سینیٹائزیشن  آپریشن جاری  ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ  ہمارے بہادر جوانوں کی قربانیاں ملک کے تحفظ کے غیرمتزلزل عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

متعلقہ خبریں۔

ایران تنازع کے دوران یواے ای پر سائبر حملوں میں تیزی، ایک دن میں 6 لاکھ سے زائد حملے

دبئی: ایران تنازع کے دوران متحدہ عرب امارات پر سائبر حملوں میں تیزی آگئی۔ اماراتی حکام کے مطابق…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

پشاور: عمرہ زائرین کیلئے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال

پشاور میں عمرہ زائرین کے لیے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال کردیا گیا۔ فوکل پرسن غلام…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا کے ترمیم شدہ پولیس ایکٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

پشاور: وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کا ترمیم شدہ پولیس ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی شکایات کیلئے نیا پورٹل لانچ کردیا

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی اطلاع دینے کیلئے پورٹل لانچ کردیا۔ ترجمان امریکی قونصلیٹ…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top