• Home
  • Blog
  • 3 ارب ڈالر کا یورو بانڈ، پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی بانڈ ٹرانزیکشن
Image

3 ارب ڈالر کا یورو بانڈ، پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی بانڈ ٹرانزیکشن

اسلام آباد : وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ 3ارب ڈالر کا یورو بانڈ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا بانڈ ٹرانزیکشن ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ٹیکس نظام میں جامع اصلاحات پر عمل پیرا ہے اور ٹیکس کا دائرہ کار بھی بڑھایا جا رہا ہے، جس کے نتیجے میں ٹیکس وصولی میں نمایاں بہتری آئی ہے۔

محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ پاکستان نے 3 ارب ڈالر کا دو حصوں پر مشتمل یوروبانڈ جاری کیا ہے، جو پاکستان کی تاریخ کی سب سے بڑی بانڈ ٹرانزیکشن ہے۔

انہوں نے کہا کہ یوروبانڈ کا اجرا عالمی ریٹنگ ایجنسیوں کی جانب سے پاکستان پر اعتماد کا مظہر ہے، جبکہ اپریل 2025 سے پاکستان کی ریٹنگ میں تین مرتبہ بہتری آئی ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ایشیا، مشرق وسطیٰ، یورپ اور امریکا کے سرمایہ کاروں نے یوروبانڈ میں دلچسپی ظاہر کی، جو پاکستانی معیشت پر عالمی سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی کا ثبوت ہے۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ عالمی سرمایہ کاروں کا اعتماد صرف موجودہ صورتحال نہیں بلکہ پاکستان کے مستقبل پر بھی ہے۔ 5.5 سال اور 10 سال کی مدت کے یوروبانڈز کے لیے بہتر قیمت حاصل ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ 3 ارب ڈالر کے یوروبانڈ کا اجرا کوئی عارضی یا اچانک فیصلہ نہیں بلکہ معاشی اصلاحات اور عالمی سرمایہ کاروں کے اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔

متعلقہ خبریں۔

ایران تنازع کے دوران یواے ای پر سائبر حملوں میں تیزی، ایک دن میں 6 لاکھ سے زائد حملے

دبئی: ایران تنازع کے دوران متحدہ عرب امارات پر سائبر حملوں میں تیزی آگئی۔ اماراتی حکام کے مطابق…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

پشاور: عمرہ زائرین کیلئے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال

پشاور میں عمرہ زائرین کے لیے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال کردیا گیا۔ فوکل پرسن غلام…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا کے ترمیم شدہ پولیس ایکٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

پشاور: وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کا ترمیم شدہ پولیس ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی شکایات کیلئے نیا پورٹل لانچ کردیا

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی اطلاع دینے کیلئے پورٹل لانچ کردیا۔ ترجمان امریکی قونصلیٹ…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top