• Home
  • Blog
  • 6 سالہ بچی نے روبک کیوب حل کرنے کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا
Image

6 سالہ بچی نے روبک کیوب حل کرنے کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا

چین میں 6 سالہ بچی نے ایک ریوبک کیوب سب سے زیادہ تیز رفتاری سے حل کرنے کا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔

لیان یونزی نامی بچی نے 3 دنوں کے دوران ووہان اور گوانگزو میں ہونے والے مقابلوں میں ریوبک کیوب کو انتہائی تیزی سے مکمل کرکے یہ عالمی ریکارڈ بنایا۔

مجموعی طور پر اس بچی نے ریوبک کیوب کو 5 بار حل کیا۔

پہلے مقابلے میں اوسطاً 4.52 سیکنڈ اور دوسری بار 4.27 سیکنڈ میں ایسا کرکے ریبوک کیوب سب سے زیادہ تیزی سے حل کرنے والی خاتون بن گئی۔

چین کے صوبے سیچوان کے علاقے چنگڈو سے تعلق رکھنے والی لیان یونزی گزشتہ سال روزانہ 2 سے 3 گھنٹے ریوبک کیوب حل کرنے کی مشقیں کی تھیں۔

لیان یونزی کی والدہ لین یانگشی نے بتایا کہ انہوں نے بیٹی کو اس کھیل سے متعارف کرایا تھا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ بتدریج انہیں احساس ہوا کہ یہ کھیل کسی بچے کی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لیے بہترین سرگرمی ہے اور اسی لیے انہوں نے بیٹی کی توجہ اس جانب مبذول کرائی۔

ان کا کہنا تھا کہ ریوبک کیوب کو حل کرنے سے توجہ، یادداشت، منطقی سوچ اور صحت مند ذہنیت کو بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے۔

اس سے قبل یہ ریکارڈ سیشیان کاؤ کے نام تھا جو انہوں نے 2023 میں 6 سال کی عمر میں 5.97 سیکنڈ میں ریوبک کیوب حل کرکے قائم کیا تھا۔

متعلقہ خبریں۔

ایران تنازع کے دوران یواے ای پر سائبر حملوں میں تیزی، ایک دن میں 6 لاکھ سے زائد حملے

دبئی: ایران تنازع کے دوران متحدہ عرب امارات پر سائبر حملوں میں تیزی آگئی۔ اماراتی حکام کے مطابق…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

پشاور: عمرہ زائرین کیلئے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال

پشاور میں عمرہ زائرین کے لیے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال کردیا گیا۔ فوکل پرسن غلام…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا کے ترمیم شدہ پولیس ایکٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

پشاور: وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کا ترمیم شدہ پولیس ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی شکایات کیلئے نیا پورٹل لانچ کردیا

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی اطلاع دینے کیلئے پورٹل لانچ کردیا۔ ترجمان امریکی قونصلیٹ…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top