• Home
  • Blog
  • کراچی میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام، کالعدم تنظیم کے 2 اہم کارندے گرفتار
Image

کراچی میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام، کالعدم تنظیم کے 2 اہم کارندے گرفتار

کراچی میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا گیا۔ 

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کراچی نے وفاقی حساس ادارے کے ہمراہ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے مبینہ طور پر کالعدم تنظیم سندھودیش لبریشن آرمی (ایس ایل اے) کے دو اہم مبینہ کارندوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے تیار آئی ای ڈی اور دستی بم برآمد کرلیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت مدد علی عرف علی ولد علی اکبر اور جنید علی عباسی ولد امان اللہ عباسی کے نام سے ہوئی ہے۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے انکشاف کیا کہ انہیں کالعدم تنظیم ایس ایل اے کی جانب سے عسکری تربیت فراہم کی گئی تھی۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کراچی میں قانون نافذ کرنے والے اداروں، پولیس اور رینجرز کی اہم عمارتوں اور دفاتر کی ریکی کرنے کے بعد حملوں کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔

متعلقہ خبریں۔

ایلون مسک کا ہر امریکی بچے کو اسپیس ایکس کے 2 شیئرز دینے کا اعلان

نیویارک: امریکی ارب پتی ایلون مسک نے امریکا کے ہر بچے کو اپنی کمپنی اسپیس ایکس کے دو…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

امریکہ کی یوکرین کے ایف 16 طیاروں کے لیے 62 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کے معاون پیکج کی منظوری

واشنگٹن: امریکہ نے یوکرین کے ایف 16 لڑاکا طیاروں کی مرمت، دیکھ بھال اور آپریشنل صلاحیت برقرار رکھنے…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

انڈونیشیا میں غیر قانونی سونے کی کان میں حادثہ، 13 کان کن ہلاک، مزید 13 مزدور پھنسے ہوئے ہیں

انڈونیشیا میں غیر قانونی سونے کی کان میں حادثہ، 13 کان کن ہلاک، مزید 13 مزدور پھنسے ہوئے…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

نورس اٹلانٹک کا اچانک فضائی آپریشن معطل، برطانیہ سے پاکستان آنے والی پی آئی اے کی دو پروازیں منسوخ

برطانوی فضائی کمپنی نورس اٹلانٹک کی جانب سے اچانک فضائی آپریشن معطل کیے جانے کے نتیجے میں پاکستان…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top