تہران: ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے قدیم روم کی تاریخ کا حوالہ دیا ہے۔
عراقچی نے ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ طاقت کے بل پر قانون کو نظرانداز کرنے والوں کو تاریخ سے سبق سیکھنا چاہیے۔ انہوں نے قدیم رومی جرنیل پومپے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ فوجی برتری کے باوجود انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
ایرانی وزیر خارجہ نے مزید لکھا کہ جو لوگ ماضی سے سبق نہیں سیکھتے، وہ وہی غلطیاں دوبارہ دہراتے ہیں۔
واضح رہے کہ مارکو روبیو نے گزشتہ جمعے کو آئی سی سی پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ عدالت کو امریکی شہریوں پر اپنے فیصلے مسلط کرنے کا اختیار نہیں۔ انہوں نے خبردار کیا تھا کہ امریکہ ایسے اقدامات کا جواب دے گا۔














