واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین سے ایرانی تیل کی خریداری بند کرنے کا مطالبہ کرنے سے متعلق سوال کا واضح جواب دینے سے انکار کردیا۔
آسیان سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے منیلا روانگی سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ سے پوچھا گیا کہ آیا وہ چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات میں ایران سے تیل کی خریداری کا معاملہ اٹھائیں گے۔
اس پر امریکی صدر نے کہا کہ وہ چینی صدر سے وہی سوالات کریں گے جو خود مناسب سمجھیں گے، صحافیوں کو یہ جاننے کی ضرورت نہیں کہ وہ کن معاملات پر بات کریں گے۔
ٹرمپ کے اس جواب کے بعد چین کی جانب سے ایرانی تیل کی خریداری کا معاملہ ان کی مجوزہ ملاقات کے ممکنہ ایجنڈے میں شامل ہونے یا نہ ہونے سے متعلق صورتحال واضح نہیں ہوسکی۔














