• Home
  • Blog
  • اگر ڈاکٹرز نے فیصلہ کیا ہےکہ عمران خان کو سرجری کی ضرورت ہےتو حکومت سہولت فراہم کریگی: رانا ثنا اللہ
Image

اگر ڈاکٹرز نے فیصلہ کیا ہےکہ عمران خان کو سرجری کی ضرورت ہےتو حکومت سہولت فراہم کریگی: رانا ثنا اللہ

وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ اگر ڈاکٹرز کے بورڈ نے فیصلہ کیا ہےکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو سرجری کی ضرورت ہےتو حکومت سہولت فراہم کرےگی۔ 

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنااللہ نے کہا کہ علاج معالجےکے بارے میں بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کسی قسم کی کوتاہی نہیں کی گئی، عمران خان اور بشریٰ بی بی کو ڈاکٹر کی ایڈوائز کے مطابق علاج کی سہولت فراہم کریں گے اور  اگر ڈاکٹرز کے بورڈ نے فیصلہ کیا ہےکہ عمران خان کو سرجری کی ضرورت ہےتو حکومت سہولت فراہم کرےگی۔

وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ پی ٹی آئی والے انتشار اور ہنگامہ آرائی چاہتے تھے ناکامی پر بات چیت پر آئے ہیں، ہم نے اچھے طریقےسےمعاملات طے کرنے کی کوشش کی، وہ انکاری رہے، حکومت کی پالیسی واضح ہے کہ بیٹھ کر ڈائیلاگ کے ذریعےایشوز کو حل کیا جائے، یہ تاثر غلط ہےکہ کوئی ڈیل یا ڈھیل ٹیبل پر ہے۔

رانا ثنااللہ کا مزید کہنا تھا کہ صوبوں کا معاملہ پارلیمنٹ میں جب پہنچے گا جس میں زیادہ دیر نہیں، یہ معاملہ ایسا نہیں کہ کوئی ایک شخص بات کرے اور حل نکل آئے، صوبوں کے معاملے پر پارلیمنٹ میں بحث ہوگی۔ 

متعلقہ خبریں۔

ایلون مسک کا ہر امریکی بچے کو اسپیس ایکس کے 2 شیئرز دینے کا اعلان

نیویارک: امریکی ارب پتی ایلون مسک نے امریکا کے ہر بچے کو اپنی کمپنی اسپیس ایکس کے دو…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

امریکہ کی یوکرین کے ایف 16 طیاروں کے لیے 62 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کے معاون پیکج کی منظوری

واشنگٹن: امریکہ نے یوکرین کے ایف 16 لڑاکا طیاروں کی مرمت، دیکھ بھال اور آپریشنل صلاحیت برقرار رکھنے…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

انڈونیشیا میں غیر قانونی سونے کی کان میں حادثہ، 13 کان کن ہلاک، مزید 13 مزدور پھنسے ہوئے ہیں

انڈونیشیا میں غیر قانونی سونے کی کان میں حادثہ، 13 کان کن ہلاک، مزید 13 مزدور پھنسے ہوئے…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

نورس اٹلانٹک کا اچانک فضائی آپریشن معطل، برطانیہ سے پاکستان آنے والی پی آئی اے کی دو پروازیں منسوخ

برطانوی فضائی کمپنی نورس اٹلانٹک کی جانب سے اچانک فضائی آپریشن معطل کیے جانے کے نتیجے میں پاکستان…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top