برسلز: یورپی یونین نے روس کے خلاف نئی پابندیوں کا اعلان کرتے ہوئے 50 روسی بینکوں اور مالیاتی اداروں سمیت 113 روسی شہریوں کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کرلیا ہے۔
یورپی یونین کے جاری کردہ بیان کے مطابق روسی تیل اور توانائی کے شعبے سے وابستہ متعدد اداروں پر بھی پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ نئی پابندیوں کا مقصد ان افراد اور اداروں کے مالی ذرائع محدود کرنا ہے جو روس کی جنگی سرگرمیوں کے لیے آمدنی فراہم کرتے اور خفیہ تیل بردار بحری بیڑے کی معاونت کرتے ہیں۔
یورپی یونین کے مطابق روسی بینکاری شعبے پر پابندیوں کا دائرہ وسیع کرنے کا مقصد روسی حکومت کی آمدنی اور جنگی اخراجات کی مالی معاونت کے ذرائع کو محدود کرنا ہے۔
یورپی یونین نے اپنے بیان میں یوکرین کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے عزم کا بھی اعادہ کیا ہے۔














