• Home
  • Blog
  • اسلام آباد: سینئر پولیس افسر کے گھر کام کرنیوالی 13 سالہ فاطمہ کی موت تشدد سے ہوئی، ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ
Image

اسلام آباد: سینئر پولیس افسر کے گھر کام کرنیوالی 13 سالہ فاطمہ کی موت تشدد سے ہوئی، ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ

اسلام آباد: سینئر پولیس افسر کے گھر کام کرنے والی 13 سالہ فاطمہ اصغرکی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی۔ 

اسلام آباد میں 13 سال کی گھریلو ملازمہ کی ہلاکت کے کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے  جس میں بچی کی موت کی وجہ تشدد کو قرار دیا گیا ہے۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق جسمانی تشدد کے باعث بچی کے جسم میں شدید سوزش پیدا ہوئی، شدید چوٹوں اور سوزش سے بچی کے جسم میں خون کے لوتھڑے بن گئے،  خون کے لوتھڑے بننے کے بعد بچی کو تھرومبو ایمبولزم کی کیفیت لاحق ہوئی۔
ذرائع کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تھرومبو ایمبولزم کے نتیجے میں بلآخر کارڈیو پلمونری اریسٹ ہوا جس سے بچی کا دل اور پھیپھڑوں نے کام کرنا بند کردیا۔ 

دوسری جانب کیس کے تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے بچی پرتشدد میں استعمال ہونے والی استری اور ڈنڈے برآمد کرلیے ہیں جب کہ گرفتار ملزم نے ملزمہ کے بچی پرتشدد سےمتعلق بھی بتادیا ہے۔ 

ملزم علی رضا نے پولیس کو دیے گئے بیان میں بتایا کہ ملزمہ اکثربچی کوڈنڈے مارتی تھی، بچی کی حالت زیادہ خراب ہوئی تو پہلے پولیس لائن کے ڈسپینسر سے چک اپ کرایا گیا تھا۔ 

متعلقہ خبریں۔

ایلون مسک کا ہر امریکی بچے کو اسپیس ایکس کے 2 شیئرز دینے کا اعلان

نیویارک: امریکی ارب پتی ایلون مسک نے امریکا کے ہر بچے کو اپنی کمپنی اسپیس ایکس کے دو…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

امریکہ کی یوکرین کے ایف 16 طیاروں کے لیے 62 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کے معاون پیکج کی منظوری

واشنگٹن: امریکہ نے یوکرین کے ایف 16 لڑاکا طیاروں کی مرمت، دیکھ بھال اور آپریشنل صلاحیت برقرار رکھنے…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

انڈونیشیا میں غیر قانونی سونے کی کان میں حادثہ، 13 کان کن ہلاک، مزید 13 مزدور پھنسے ہوئے ہیں

انڈونیشیا میں غیر قانونی سونے کی کان میں حادثہ، 13 کان کن ہلاک، مزید 13 مزدور پھنسے ہوئے…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

نورس اٹلانٹک کا اچانک فضائی آپریشن معطل، برطانیہ سے پاکستان آنے والی پی آئی اے کی دو پروازیں منسوخ

برطانوی فضائی کمپنی نورس اٹلانٹک کی جانب سے اچانک فضائی آپریشن معطل کیے جانے کے نتیجے میں پاکستان…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top