• Home
  • Blog
  • سربیا کا MiG-29 لڑاکا جنگی طیارہ گرکر تباہ، پائلٹ ہلاک
Image

سربیا کا MiG-29 لڑاکا جنگی طیارہ گرکر تباہ، پائلٹ ہلاک

سربیا کی وزارت دفاع کے مطابق دارالحکومت بلغراد کے شمال مغرب میں واقع ایک کھیت میںMiG-29 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں پائلٹ ہلاک ہو گیا ہے۔

وزارتِ دفاع کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق تباہ ہونے والا طیارہ باتائنیتسا ائیر بیس کے 204ویں ایوی ایشن بریگیڈ سے تعلق رکھتا تھا جو بلغراد سے تقریباً 31 کلومیٹر شمال مغرب میں واقع قصبے اسٹارا پازووا کے قریب گر کر تباہ ہوا۔ 

بیان میں مزید کہا گیا کہ حادثے میں 53 سالہ پائلٹ میجر گوران بولائیچ  ہلاک ہو گئے ہیں، جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق سربیا اپنے پرانے MiG-29 طیاروں کے بیڑے کو 12 جدید فرانسیسی رافیل ایف 4 لڑاکا طیاروں سے تبدیل کرنے کا منصوبہ رکھتا ہے، ان طیاروں کی ترسیل  2028 میں متوقع ہے۔

متعلقہ خبریں۔

ایلون مسک کا ہر امریکی بچے کو اسپیس ایکس کے 2 شیئرز دینے کا اعلان

نیویارک: امریکی ارب پتی ایلون مسک نے امریکا کے ہر بچے کو اپنی کمپنی اسپیس ایکس کے دو…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

امریکہ کی یوکرین کے ایف 16 طیاروں کے لیے 62 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کے معاون پیکج کی منظوری

واشنگٹن: امریکہ نے یوکرین کے ایف 16 لڑاکا طیاروں کی مرمت، دیکھ بھال اور آپریشنل صلاحیت برقرار رکھنے…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

انڈونیشیا میں غیر قانونی سونے کی کان میں حادثہ، 13 کان کن ہلاک، مزید 13 مزدور پھنسے ہوئے ہیں

انڈونیشیا میں غیر قانونی سونے کی کان میں حادثہ، 13 کان کن ہلاک، مزید 13 مزدور پھنسے ہوئے…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

نورس اٹلانٹک کا اچانک فضائی آپریشن معطل، برطانیہ سے پاکستان آنے والی پی آئی اے کی دو پروازیں منسوخ

برطانوی فضائی کمپنی نورس اٹلانٹک کی جانب سے اچانک فضائی آپریشن معطل کیے جانے کے نتیجے میں پاکستان…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top