بیجنگ: روسی صدر ولادیمیر پیوٹن ایشیا بحرالکاہل اقتصادی تعاون تنظیم (اے پی ای سی) کے 33ویں سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے چین پہنچ گئے ہیں۔
ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن (APEC) کا سربراہی اجلاس آج سے شروع ہو رہا ہے، جس کے دوران روسی صدر کی مختلف عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں متوقع ہیں۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بھی اجلاس میں شرکت کے لیے آج چین روانہ ہوں گے، جہاں ان کی چینی صدر شی جن پنگ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقاتیں طے ہیں۔
اجلاس میں عالمی اقتصادی تعاون اور اہم بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال متوقع ہے۔














