• Home
  • Blog
  • عالمی امن کے لیے مشترکہ حکمت عملی اور باہمی تعاون پر مبنی سلامتی پالیسی ناگزیر ہے، خواجہ آصف
Image

عالمی امن کے لیے مشترکہ حکمت عملی اور باہمی تعاون پر مبنی سلامتی پالیسی ناگزیر ہے، خواجہ آصف

برسلز: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عالمی امن کے قیام کے لیے اجتماعی شعور، مشترکہ لائحہ عمل اور باہمی تعاون پر مبنی سلامتی پالیسی وقت کی اہم ضرورت ہے۔

یورپی پارلیمنٹ برسلز میں شومان سکیورٹی اینڈ ڈیفنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ عالمی امن، سلامتی اور اقوام متحدہ کے امن مشنز میں پاکستان کی خدمات قابلِ فخر ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ کئی دہائیوں کے دوران 48 اقوام متحدہ کے امن مشنز میں 2 لاکھ 37 ہزار پاکستانی اہلکار خدمات انجام دے چکے ہیں، جبکہ عالمی امن کے لیے 183 پاکستانی اہلکاروں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ تنازعات سے متاثرہ علاقوں میں امن مشنز کی تعداد میں اچانک کمی انسانی سلامتی کے خطرات میں مزید اضافہ کر سکتی ہے۔ اس لیے امن مشنز کے مینڈیٹ حقیقت پسندانہ، مناسب وسائل سے لیس اور دیرپا سیاسی حل سے ہم آہنگ ہونے چاہئیں۔

خواجہ آصف نے زور دیا کہ امن مشنز کے مینڈیٹ کی تشکیل میں فوجی اور پولیس دستے فراہم کرنے والے ممالک کو مؤثر نمائندگی دی جانی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ امن کا مطلب صرف جنگ کا نہ ہونا نہیں بلکہ پائیدار استحکام کے لیے انسانی سلامتی کو ترجیح دینا ضروری ہے۔ موسمیاتی تبدیلی، غذائی عدم تحفظ اور معاشی کمزوری جیسے عوامل بھی تنازعات کو مزید بڑھا رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں۔

ایلون مسک کا ہر امریکی بچے کو اسپیس ایکس کے 2 شیئرز دینے کا اعلان

نیویارک: امریکی ارب پتی ایلون مسک نے امریکا کے ہر بچے کو اپنی کمپنی اسپیس ایکس کے دو…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

امریکہ کی یوکرین کے ایف 16 طیاروں کے لیے 62 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کے معاون پیکج کی منظوری

واشنگٹن: امریکہ نے یوکرین کے ایف 16 لڑاکا طیاروں کی مرمت، دیکھ بھال اور آپریشنل صلاحیت برقرار رکھنے…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

انڈونیشیا میں غیر قانونی سونے کی کان میں حادثہ، 13 کان کن ہلاک، مزید 13 مزدور پھنسے ہوئے ہیں

انڈونیشیا میں غیر قانونی سونے کی کان میں حادثہ، 13 کان کن ہلاک، مزید 13 مزدور پھنسے ہوئے…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

نورس اٹلانٹک کا اچانک فضائی آپریشن معطل، برطانیہ سے پاکستان آنے والی پی آئی اے کی دو پروازیں منسوخ

برطانوی فضائی کمپنی نورس اٹلانٹک کی جانب سے اچانک فضائی آپریشن معطل کیے جانے کے نتیجے میں پاکستان…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top