ماسکو: روس نے امریکی، چینی اور روسی صدور کی ملاقات کے چند گھنٹوں بعد یوکرین پر بڑے پیمانے پر حملہ کرتے ہوئے 400 سے زائد ڈرون اور 110 سے زیادہ میزائل داغ دیے، جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور 28 زخمی ہوگئے۔
برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق روسی حملوں میں 27 بیلسٹک میزائل بھی استعمال کیے گئے، جبکہ یوکرین کے دارالحکومت کیف سمیت ملک کے 9 علاقوں کو نشانہ بنایا گیا۔
یوکرینی حکام کے مطابق حملوں کے نتیجے میں آسٹریا اور نیدرلینڈز کے سفارت خانے بھی متاثر ہوئے، جبکہ میڈیا رپورٹس میں پولینڈ کی جانب سے روس پر اپنی فضائی حدود کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیے جانے کا بھی ذکر کیا گیا ہے۔
دوسری جانب فرانسیسی وزیر خارجہ نے یوکرین کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ روس کو ان حملوں کا جواب دینا ہوگا۔














