• Home
  • Blog
  • ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 25 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی
Image

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 25 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دیدی

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 25 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی ہے۔ 

اے ڈی بی کے مطابق  25 کروڑ ڈالر قرض پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ نظام کی بہتری کے لیے منظور کیا گیا ہے اور  قرض سے پاکستان میں نجی سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔

ایشیائی ترقیاتی بینک نے کہا کہ پاکستان میں پائیدار ترقیاتی منصوبوں کی تیاری کے لیے مالی معاونت فراہم ہو گی، حکومت کو سرمایہ کاری کے قابل منصوبے تیار کرنے میں مدد ملے گی، اعلیٰ معیار کے سستے انفرااسٹرکچر منصوبوں کی تیاری میں معاونت ہو گی۔

اے ڈی بی کا کہنا ہے کہ منصوبوں کی شفاف جانچ اور مالیاتی خطرات کا بہتر انتظام ضروری ہے، وفاقی سطح پر پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اور نجکاری کے شعبے یکجا کیے جائیں گے۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق چار وفاقی وزارتوں اور اداروں میں خصوصی پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ یونٹس قائم ہوں گے، 2026ء سے 2030ء تک کے لیے درمیانی مدت کی سرمایہ کاری پائپ لائن منظور ہو گی۔

متعلقہ خبریں۔

انتخابی مہم میں سخت مخالفت کے بعد ٹرمپ کی نومنتخب مسلمان سینیٹر عبدل السید سے ملاقات کا اعلان

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابی مہم کے دوران سخت سیاسی مخالفت کے باوجود نومنتخب مسلمان سینیٹر…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

امریکی ریاست مسی سپی کے ساحل کے قریب طیارہ حادثے کا شکار، 2 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک

مسی سپی: امریکی ریاست مسی سپی کے ساحل کے قریب ایک چھوٹا طیارہ خلیج میکسیکو میں گر کر…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

برطانیہ میں گیس اور بجلی کے بلوں میں 26 فیصد اضافے کا اعلان، سالانہ بل 2 ہزار 166 پاؤنڈ تک پہنچنے کا امکان

لندن: برطانیہ میں گیس اور بجلی کے نرخوں میں بڑے اضافے کا اعلان کیا گیا ہے، جس کے…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

گراؤنڈ پلس ون کی اجازت تھی، 6 منزلہ عمارت کیسے تعمیر ہوئی؟ وزیراعلیٰ سندھ انتظامیہ پر برہم

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بلوچ کالونی کے قریب گرنے والی عمارت کا جائزہ لیتے ہوئے انتظامیہ پر…

ByByMomina Fatima Nov 26, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top