• Home
  • Blog
  • جعلی ٹینڈر کے جھانسے میں کمپنی ڈائریکٹر 86 لاکھ روپے سے محروم
Image

جعلی ٹینڈر کے جھانسے میں کمپنی ڈائریکٹر 86 لاکھ روپے سے محروم

ملائیشیا میں جعلی سرکاری ٹینڈر کے ذریعے آن لائن فراڈ کا واقعہ سامنے آیا ہے جہاں ایک کمپنی ڈائریکٹر کو 1 لاکھ 28 ہزار 700 ملائیشین رنگٹ ( 86 لاکھ 42 ہزار 848 پاکستانی روپے)کا نقصان اٹھانا پڑا۔

پولیس حکام کے مطابق متاثرہ کمپنی ڈائریکٹر کو 23 نومبر کو ایک ووکیشنل کالج میں اسٹین لیس اسٹیل کی کینٹین کرسیاں فراہم کرنے کا ٹینڈر دینے کی پیشکش کی گئی۔

ملزم نے خود کو کالج کا اہلکار ظاہر کرتے ہوئے اپنا نام بتایا اور متاثرہ شخص کا رابطہ مبینہ سپلائر سے کرایا۔

پولیس کے مطابق متاثرہ شخص نے معاہدے پر رضامندی ظاہر کرتے ہوئے 24 اور 25 نومبر کو ٹینڈر کی ضمانتی رقم کے طور پر ہائیلوس ٹریڈنگ نامی ادارے کو تین اقساط میں مجموعی طور پر 1 لاکھ 28 ہزار  700 رنگٹ منتقل کیے۔

بعد ازاں جب اس نے کالج سے ٹینڈر کی تصدیق کی تو معلوم ہوا کہ متعلقہ نام کا کوئی شخص وہاں ملازم ہی نہیں ہے، فراڈ کا علم ہونے پر متاثرہ شخص نے پولیس میں شکایت درج کرادی جس پر پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ خبریں۔

انتخابی مہم میں سخت مخالفت کے بعد ٹرمپ کی نومنتخب مسلمان سینیٹر عبدل السید سے ملاقات کا اعلان

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابی مہم کے دوران سخت سیاسی مخالفت کے باوجود نومنتخب مسلمان سینیٹر…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

امریکی ریاست مسی سپی کے ساحل کے قریب طیارہ حادثے کا شکار، 2 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک

مسی سپی: امریکی ریاست مسی سپی کے ساحل کے قریب ایک چھوٹا طیارہ خلیج میکسیکو میں گر کر…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

برطانیہ میں گیس اور بجلی کے بلوں میں 26 فیصد اضافے کا اعلان، سالانہ بل 2 ہزار 166 پاؤنڈ تک پہنچنے کا امکان

لندن: برطانیہ میں گیس اور بجلی کے نرخوں میں بڑے اضافے کا اعلان کیا گیا ہے، جس کے…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

گراؤنڈ پلس ون کی اجازت تھی، 6 منزلہ عمارت کیسے تعمیر ہوئی؟ وزیراعلیٰ سندھ انتظامیہ پر برہم

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بلوچ کالونی کے قریب گرنے والی عمارت کا جائزہ لیتے ہوئے انتظامیہ پر…

ByByMomina Fatima Nov 26, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top