• Home
  • Blog
  • گراؤنڈ پلس ون کی اجازت تھی، 6 منزلہ عمارت کیسے تعمیر ہوئی؟ وزیراعلیٰ سندھ انتظامیہ پر برہم
Image

گراؤنڈ پلس ون کی اجازت تھی، 6 منزلہ عمارت کیسے تعمیر ہوئی؟ وزیراعلیٰ سندھ انتظامیہ پر برہم

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ بلوچ کالونی کے قریب گرنے والی عمارت کا جائزہ لیتے ہوئے انتظامیہ پر برہم ہوگئے۔ 

مراد علی شاہ کا کہنا تھا جب گراؤنڈ پلس ون کی اجازت تھی تو 6 منزلہ عمارت کیسے تعمیر ہوئی؟ عمارت کا مالک، کنسلٹنٹ، ٹھیکے دار اور ملوث سرکاری اہلکار سب قتل میں برابر کے شریک ہیں، سب کے خلاف کارروائی کی جائے۔ 
دوسری جانب واقعے کے بعد ایس بی سی اے نے چنیسر ٹاؤن کے 6 افسران کو معطل کردیا، ڈائریکٹر، ڈپٹی ڈائریکٹر، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور بلڈنگ انسپکٹر شامل کو معطل کر دیا گیا ہے اور تمام معطل افسران کو ایس بی سی اے کے ہیڈکوارٹرز میں رپورٹ کرنے کی ہدایت  کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ کراچی میں بلوچ کالونی کے قریب ایڈمن سوسائٹی میں زیر تعمیر عمارت گرنے سے 3 افراد جاں بحق اور14 افراد زخمی ہو گئے تھے۔

متعلقہ خبریں۔

انتخابی مہم میں سخت مخالفت کے بعد ٹرمپ کی نومنتخب مسلمان سینیٹر عبدل السید سے ملاقات کا اعلان

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابی مہم کے دوران سخت سیاسی مخالفت کے باوجود نومنتخب مسلمان سینیٹر…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

امریکی ریاست مسی سپی کے ساحل کے قریب طیارہ حادثے کا شکار، 2 بچوں سمیت 6 افراد ہلاک

مسی سپی: امریکی ریاست مسی سپی کے ساحل کے قریب ایک چھوٹا طیارہ خلیج میکسیکو میں گر کر…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

برطانیہ میں گیس اور بجلی کے بلوں میں 26 فیصد اضافے کا اعلان، سالانہ بل 2 ہزار 166 پاؤنڈ تک پہنچنے کا امکان

لندن: برطانیہ میں گیس اور بجلی کے نرخوں میں بڑے اضافے کا اعلان کیا گیا ہے، جس کے…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

مصر: پیٹرولیم مصنوعات سے بھری گاڑی کو خوفناک حادثہ، 31 افراد ہلاک،21 زخمی

قاہرہ: مصر کے شہر جیزہ کے علاقے الوراق میں رنگ روڈ پر پیٹرولیم مصنوعات سے بھری گاڑی الٹنے…

ByByMomina Fatima Nov 26, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top