انڈونیشیا میں غیر قانونی سونے کی کان میں حادثہ، 13 کان کن ہلاک، مزید 13 مزدور پھنسے ہوئے ہیں
جکارتہ: انڈونیشیا کے صوبے مغربی جاوا کے علاقے بوگور میں سونے کی غیر قانونی کان میں حادثے کے نتیجے میں 13 کان کن ہلاک ہوگئے، جبکہ مزید 13 مزدوروں کی تلاش اور انہیں نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔
مقامی حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے 13 کان کنوں میں سے 6 کی شناخت کرلی گئی ہے، جبکہ پھنسے ہوئے مزدوروں کی تلاش جاری ہے۔ یہ مزدور کان میں تقریباً 100 میٹر گہرائی میں موجود ہیں۔
حکام کا کہنا ہے کہ پیر کے روز شدید بارش کے باعث کان میں پانی بھر گیا تھا، جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر 26 مزدور زیرِ زمین پھنس گئے تھے۔














