• Home
  • Blog
  • سعودی عرب کی جازان بندرگاہ پر حوثیوں کا پروجیکٹائل حملہ، جدہ کے قریب ڈرون بھی تباہ
Image

سعودی عرب کی جازان بندرگاہ پر حوثیوں کا پروجیکٹائل حملہ، جدہ کے قریب ڈرون بھی تباہ

ریاض: سعودی عرب کے جنوب مغربی علاقے جازان کی بندرگاہ پر حوثی ملیشیا کی جانب سے داغا گیا ایک پروجیکٹائل آ گرا، جس کے نتیجے میں معمولی نقصان ہوا، تاہم کسی شہری کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔

سعودی عرب کی اتحادی فورسز کے مطابق واقعے میں استعمال ہونے والے پروجیکٹائل کی نوعیت اور تفصیلات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

اتحادی فورسز کا کہنا ہے کہ بدھ کے روز جدہ اسلامی بندرگاہ کے قریب حوثیوں کا ایک ڈرون بھی روک کر تباہ کردیا گیا۔ ڈرون کا ملبہ گرنے کے باوجود کسی شہری کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔ اس کے علاوہ سعودی عرب کے مغربی علاقے کی جانب داغا گیا ایک میزائل بھی فضا میں تباہ کردیا گیا۔

دوسری جانب سعودی سول ڈیفنس نے ریاض صوبے میں ممکنہ خطرے کے پیش نظر الرٹ جاری کیا، تاہم بعد ازاں صورتحال معمول پر آنے اور خطرہ ٹلنے کا اعلان کردیا گیا۔

واضح رہے کہ یہ حملے ریاض کے کنگ عبداللہ فنانشل ڈسٹرکٹ میں واقع ایک ٹاور پر حوثی حملے کے ایک روز بعد کیے گئے ہیں، جس میں 11 افراد زخمی ہوئے تھے۔ زخمیوں میں 2 سعودی شہری اور 9 غیر ملکی باشندے شامل تھے۔

متعلقہ خبریں۔

یوکرین جنگ میں معمولی غلط فہمی بڑے تصادم کا سبب بن سکتی ہے، جیرڈ کشنر

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی اور داماد جیرڈ کشنر نے خبردار کیا ہے کہ یوکرین…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

مصر میں رنگ روڈ پر خوفناک آتشزدگی، 31 افراد جاں بحق، 21 زخمی، 27 گاڑیاں جل کر تباہ

قاہرہ: مصر کے شہر جیزہ کے علاقے الوراق میں رنگ روڈ پر پیٹرولیم مصنوعات سے بھری گاڑی الٹنے…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

اسرائیل امریکا کو ایران کے خلاف ایک اور جنگ میں دھکیلنا چاہتا ہے، عباس عراقچی

تہران: ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے الزام عائد کیا ہے کہ اسرائیل امریکا کو ایران کے…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

اسپین میں 29 نومبر کو عام انتخابات کا انعقاد، 3 کروڑ 87 لاکھ سے زائد ووٹرز حقِ رائے دہی استعمال کریں گے

میڈرڈ: اسپین میں 29 نومبر 2026 کو پارلیمانی عام انتخابات منعقد ہوں گے، جن میں عوام پارلیمنٹ کے…

ByBySajid Ali Nov 26, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top