• Home
  • Blog
  • امریکی صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کو ناکام ریاست قرار دے دیا
Image

امریکی صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کو ناکام ریاست قرار دے دیا

امریکی صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر ایران کو ناکام ریاست قرار دے دیتے ہوئے کہا کہ ’ایران ختم ہو چکا ہے‘، ایران پر ایٹم بم سے حملے کے بارے میں سوال احمقانہ قرار دیدیا۔

صدر ٹرمپ سے صحافی نے پوچھا تھا کہ کیا آپ نے ایران پر ایٹمی ہتھیاروں سے حملہ خارج از امکان قراردیدیا ہے جس پر ٹرمپ بولے کہ ایران کی فوج مکمل طور پر شکست خوردہ ہے، میں نے انہیں ہرا چکا ہوں اور کیا اب میں اس کے باوجود ان پر ایٹمی ہتھیاروں سے حملہ کردوں۔ یہ کتنا احمقانہ سوال ہے۔

ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ ایران کے پاس نہ بحریہ ہے، نہ فضائیہ، نہ کرنسی، ایران اپنی فوج اور پولیس اہلکاروں کو تنخواہ نہیں دے پا رہا۔

انہوں نے کہا کہ ایران میں مہنگائی 300 فیصد تک پہنچ چکی ہے۔

امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ ایران میں ایک لاکھ مظاہرین کا قتل کیا جا چکا ہے تاہم اس دعوے کو سچ ثابت کرنے کیلیے صدرٹرمپ نے ثبوت پیش نہیں کیے۔

ٹرمپ نے کہا کہ انسانیت کیخلاف جرائم پر ایران کیخلاف جنگی جرائم کا مقدمہ چلایا جانا چاہیے۔

متعلقہ خبریں۔

ایران تنازع کے دوران یواے ای پر سائبر حملوں میں تیزی، ایک دن میں 6 لاکھ سے زائد حملے

دبئی: ایران تنازع کے دوران متحدہ عرب امارات پر سائبر حملوں میں تیزی آگئی۔ اماراتی حکام کے مطابق…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

پشاور: عمرہ زائرین کیلئے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال

پشاور میں عمرہ زائرین کے لیے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال کردیا گیا۔ فوکل پرسن غلام…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا کے ترمیم شدہ پولیس ایکٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

پشاور: وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کا ترمیم شدہ پولیس ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی شکایات کیلئے نیا پورٹل لانچ کردیا

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی اطلاع دینے کیلئے پورٹل لانچ کردیا۔ ترجمان امریکی قونصلیٹ…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top