• Home
  • Blog
  • کراچی، 10 سے زائد مسلح ڈاکوؤں کے ٹولے کی اسٹور میں واردات
Four masked individuals stand in a dark, empty industrial space, creating an intense atmosphere.

کراچی، 10 سے زائد مسلح ڈاکوؤں کے ٹولے کی اسٹور میں واردات

کراچی: 

شہر قائد میں ڈسٹرکٹ ملیر کے علاقے سکھن بھینس کالونی روڈ نمبر 5 پر ڈاکوؤں کا ٹولہ دیدا دلیری کے ساتھ اسٹور میں گھس کر لوٹ مار کی وادات میں درجنوں افراد کو لوٹ کر فرار ہوگیا۔

اس حوالے سے ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن کے صدر شاکر عمر گجر نے 30 اگست اتوار کی شام مصطفیٰ جنرل اینڈ میڈیکل اسٹور پر ڈکیتی کی بڑی واردات پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

انھوں ںے بتایا کہ 10 سے زائد مسلح ڈاکوؤں نے دکان اور وہاں موجود تقریباً 25 افراد کو لوٹا اور واردات کے بعد فرار ہوگئے۔

واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آئی ہے جس میں ڈاکو انتہائی دلیری کے ساتھ لوٹ مار کرتے ہوئے دکھائی دیئے ہیں جبکہ کچھ روز قبل سکھن تھانے میں 100 کیمروں پر مشتمل کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کا بھی افتتاح کیا گیا تھا۔

تاہم ڈسٹرکٹ ملیر میں لاقانونیت کے باعث جرائم پیشہ عناصر آزادنہ وارداتیں کر رہے ہیں جس سے بخونی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ انھیں نہ تو پولیس کا کوئی ڈر ہے اور نہ ہی سی سی ٹی وی کیمروں کا خوف ہے ۔

متعلقہ خبریں۔

ایران تنازع کے دوران یواے ای پر سائبر حملوں میں تیزی، ایک دن میں 6 لاکھ سے زائد حملے

دبئی: ایران تنازع کے دوران متحدہ عرب امارات پر سائبر حملوں میں تیزی آگئی۔ اماراتی حکام کے مطابق…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

پشاور: عمرہ زائرین کیلئے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال

پشاور میں عمرہ زائرین کے لیے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال کردیا گیا۔ فوکل پرسن غلام…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا کے ترمیم شدہ پولیس ایکٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

پشاور: وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کا ترمیم شدہ پولیس ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی شکایات کیلئے نیا پورٹل لانچ کردیا

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی اطلاع دینے کیلئے پورٹل لانچ کردیا۔ ترجمان امریکی قونصلیٹ…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top