• Home
  • Blog
  • پاک افغان سرحد کے قریب دہشتگردوں کی پاکستان میں داخلے کی کوشش ناکام، 15 دہشتگرد ہلاک
Image

پاک افغان سرحد کے قریب دہشتگردوں کی پاکستان میں داخلے کی کوشش ناکام، 15 دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی: سکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد کے قریب دہشتگردوں کی ملک میں داخلے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے بھارتی سرپرست یافتہ 15 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں نے پاک افغان سرحد کے قریب ملک میں داخل ہونے کی کوشش کی جنہیں سکیورٹی فورسز نے پیشہ ورانہ انداز میں کامیابی سے نشانہ بنایا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ فتنۃ الخوارج کے دہشتگردوں کے خلاف کارروائی 36 گھنٹے جاری رہی، ہلاک ہونے والے خوارج سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ دہشتگرد ملک میں امن و استحکام کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کررہے تھے، افغان طالبان حکومت دہشتگرد تنظیم کو افغان سرزمین استعمال کرنے سے روکنے، مؤثر سرحدی انتظام یقینی بنانے اور اپنی بین الاقوامی ذمے داریوں کو پورا کرنے میں ناکام رہی ہے۔

 آئی ایس پی آر نے کہا کہ سکیورٹی فورسز ملکی سرحدوں کے دفاع کے لیے پرعزم ہیں، بھارتی سرپرستی یافتہ خارجیوں کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، غیرملکی سرپرست اور حمایت یافتہ دہشتگردی ختم کرنے کے لیے انسدادِ دہشتگردی مہم جاری رہے گی۔

متعلقہ خبریں۔

ایران تنازع کے دوران یواے ای پر سائبر حملوں میں تیزی، ایک دن میں 6 لاکھ سے زائد حملے

دبئی: ایران تنازع کے دوران متحدہ عرب امارات پر سائبر حملوں میں تیزی آگئی۔ اماراتی حکام کے مطابق…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

پشاور: عمرہ زائرین کیلئے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال

پشاور میں عمرہ زائرین کے لیے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال کردیا گیا۔ فوکل پرسن غلام…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا کے ترمیم شدہ پولیس ایکٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

پشاور: وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کا ترمیم شدہ پولیس ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی شکایات کیلئے نیا پورٹل لانچ کردیا

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی اطلاع دینے کیلئے پورٹل لانچ کردیا۔ ترجمان امریکی قونصلیٹ…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top