• Home
  • Blog
  • حکومت نے درآمدی چینی برآمد کرنے کا عمل شروع کردیا
Image

حکومت نے درآمدی چینی برآمد کرنے کا عمل شروع کردیا

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے درآمدی چینی برآمد کرنے کے لیے عمل شروع کردیا۔

ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) نے درآمدی چینی کی برآمد کے لیے ٹینڈرجاری کردیا، ایک لاکھ 7 ہزار 739 میٹرک ٹن چینی کی برآمد کے لیے بولیاں طلب کی گئی ہیں۔

ٹینڈر دستاویز کے مطابق ٹی سی پی نے 28 ستمبر تک الیکٹرانک بولیاں مانگی ہیں، موصول ہونے والی بولیاں 28 ستمبر کو ہی کھولی جائیں گی۔

دستاویزات کے مطابق مینوئل بولیوں کو قبول نہیں کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے گزشتہ سال 3 لاکھ میٹرک ٹن سے زائد چینی درآمد کی تھی، پاکستان نے چینی کی درآمد پر تقریباً 50 ارب روپے خرچ کیے تھے۔

متعلقہ خبریں۔

ایران تنازع کے دوران یواے ای پر سائبر حملوں میں تیزی، ایک دن میں 6 لاکھ سے زائد حملے

دبئی: ایران تنازع کے دوران متحدہ عرب امارات پر سائبر حملوں میں تیزی آگئی۔ اماراتی حکام کے مطابق…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

پشاور: عمرہ زائرین کیلئے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال

پشاور میں عمرہ زائرین کے لیے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال کردیا گیا۔ فوکل پرسن غلام…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا کے ترمیم شدہ پولیس ایکٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

پشاور: وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کا ترمیم شدہ پولیس ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی شکایات کیلئے نیا پورٹل لانچ کردیا

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی اطلاع دینے کیلئے پورٹل لانچ کردیا۔ ترجمان امریکی قونصلیٹ…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top