• Home
  • Blog
  • بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں 4 افراد کو ہلاک کرنے والی شیرنی مار دی گئی
Image

بھارتی ریاست مہاراشٹرا میں 4 افراد کو ہلاک کرنے والی شیرنی مار دی گئی

بھارت میں حملہ کرکے 4 لوگوں کو  ہلاک کرنے والی شیرنی مرگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مہاراشٹرا کے ضلع امراوتی اور وردھا میں ایک شیرنی نے خوف وہراس پھیلا رکھا تھا جس نے نہ صرف مویشیوں پر حملہ کیا بلکہ 4 افراد پر حملہ کرکے انہیں ہلاک کردیا تھا۔

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ مقامی افراد کی ہلاکت پر محکمہ جنگلات کی جانب سے شیرنی کو پکڑنے کی کوشش کی گئی اور قصبے سے شیرنی کو بے ہوش کرنے کے بعد پکڑا لیاتھا۔
حکام نے مزید بتایا کہ بے ہوش کرنے کے بعد شیرنی کو ناگپور میں واقع وائلڈ لائف ریسکیو سینٹر منتقل کیا جارہا تھا کہ اسی دوران اس کی موت واقع ہوگئی، ٹیم نے شیرنی  کو ہوش میں لانے کی بہت کوششیں کی لیکن وہ ناکام رہے۔

حکام کے مطابق شیرنی کے پوسٹ مارٹم  مکمل ہونے کے بعد موت کی وجہ معلوم ہو سکے گی۔

متعلقہ خبریں۔

ایران تنازع کے دوران یواے ای پر سائبر حملوں میں تیزی، ایک دن میں 6 لاکھ سے زائد حملے

دبئی: ایران تنازع کے دوران متحدہ عرب امارات پر سائبر حملوں میں تیزی آگئی۔ اماراتی حکام کے مطابق…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

پشاور: عمرہ زائرین کیلئے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال

پشاور میں عمرہ زائرین کے لیے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال کردیا گیا۔ فوکل پرسن غلام…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا کے ترمیم شدہ پولیس ایکٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

پشاور: وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کا ترمیم شدہ پولیس ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی شکایات کیلئے نیا پورٹل لانچ کردیا

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی اطلاع دینے کیلئے پورٹل لانچ کردیا۔ ترجمان امریکی قونصلیٹ…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top