• Home
  • Blog
  • پیٹرولیم مصنوعات مہنگی، آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کا کرایوں میں اضافے کا اعلان
Image

پیٹرولیم مصنوعات مہنگی، آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کا کرایوں میں اضافے کا اعلان

کراچی: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے  کے بعد آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد نے بھی کرایوں میں 5 فیصد اضافے کا اعلان  کر دیا۔

صدر آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد ملک شہزاد اعوان نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی پاکستان بھر کے ٹرانسپورٹرز مذمت کرتے ہیں۔

شہزاد اعوان نے کہا کہ 17 روزمیں ڈیزل کی قیمت میں 19 روپے اور پیٹرول کی قیمت میں 20 روپے فی لیٹر اضافہ کیا گیا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر تبدیلی کا فیصلہ ناقابل قبول ہے۔

صدر آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی یقین دہانیوں پر ملک گیر ہڑتال 40 دن کیلئے مؤخر کی تھی۔ ہمارے چند مطالبات تسلیم کیے گئے ہیں اور ان پر عملدرآمد بھی جاری ہے، بیشتر مطالبات تاحال التوا کا شکار ہیں۔

صدر گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد نے کہا کہ گڈز ٹرانسپورٹ کے کرائے 5 فیصد بڑھانے کا اعلان کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے 58 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 364 روپے 35 پیسے فی لیٹر مقررکی گئی ہے۔

حکومت نے ڈیزل کی قیمت میں بھی 4 روپے 18 پیسے اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 385 روپے 95 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں۔

امارات نے اسرائیل کو7 اکتوبر کے حملے سے پہلے خبردار کردیا تھا، نیویارک ٹائمز کی تصدیق

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے…

ByByMomina Fatima Sep 26, 2026

کانگو میں فوجی طیارہ حادثے کا شکار، فوجی عدالت کے سربراہ سمیت 14 افراد ہلاک

کنشاسا: جمہوریہ کانگو میں فوجی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس کے نتیجے میں دو اعلیٰ فوجی…

ByByMomina Fatima Sep 26, 2026

امریکی خفیہ رپورٹ میں انکشاف: سعودی عرب نے جوہری ہتھیار کا آپشن برقرار رکھا ہوا ہے

امریکی انٹیلی جنس کمیونٹی کی کانگریس کو فراہم کردہ خفیہ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ سعودی عرب…

ByByMomina Fatima Sep 26, 2026

ایران تنازع کے دوران یواے ای پر سائبر حملوں میں تیزی، ایک دن میں 6 لاکھ سے زائد حملے

دبئی: ایران تنازع کے دوران متحدہ عرب امارات پر سائبر حملوں میں تیزی آگئی۔ اماراتی حکام کے مطابق…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top