• Home
  • Blog
  • کراچی: گینگ وار کاشف ڈاڈا گروہ کے دو کارندے گرفتار
Image

کراچی: گینگ وار کاشف ڈاڈا گروہ کے دو کارندے گرفتار

پولیس کے مطابق ملزمان منشیات اور رقم کی ترسیل کے لیے ’’ٹپالی‘‘ کا کوڈ ورڈ استعمال کرتے تھے اور روزانہ 4 سے 5 لاکھ روپے کی منشیات فروخت کرتے تھے۔

گرفتار ملزمان کے مطابق گروہ میں خواتین بھی منشیات فروشی میں اہم کردار ادا کرتی ہیں جبکہ گروہ کا سب سے کم عمر کارندہ 14 سالہ جلال ہے۔ ملزمان نے بتایا کہ کاشف ڈاڈا ایک واردات کے عوض 2 سے 3 ہزار روپے یا بعض اوقات منشیات دیتا تھا۔

دریں اثنا رینجرز نے لالاباد شیرپاؤ کالونی سے ڈکیتی اور اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ”شیروگروہ” سے تعلق رکھنے والے ملزم ارسلان شاہ ولد عبدالصمد کو گرفتار کرلیا۔ 

گرفتار ملزم کے قبضے سے 1عدد موبائل فون اور 1عدد 125 موٹرسائیکل (بغیر کاغذات) جبکہ ملزم کے ساتھی کے گھر سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا 1عدد 30 بور پستول بمعہ ایمونیشن (بغیر لائسنس) برآمد کر لیا گیا۔

گرفتار ملزم اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ شیر پاؤ کالونی، داؤد چورنگی، ملیر، قیوم آباد، کورنگی اور ملحقہ علاقوں میں اسلحے کے زور پر نقدی، موبائل فونز، موٹرسائیکل چھیننے اور ڈکیتی مزاحمت پر راہگیروں کو زخمی کرنے کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔
 

متعلقہ خبریں۔

ایران تنازع کے دوران یواے ای پر سائبر حملوں میں تیزی، ایک دن میں 6 لاکھ سے زائد حملے

دبئی: ایران تنازع کے دوران متحدہ عرب امارات پر سائبر حملوں میں تیزی آگئی۔ اماراتی حکام کے مطابق…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

پشاور: عمرہ زائرین کیلئے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال

پشاور میں عمرہ زائرین کے لیے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال کردیا گیا۔ فوکل پرسن غلام…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا کے ترمیم شدہ پولیس ایکٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

پشاور: وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کا ترمیم شدہ پولیس ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی شکایات کیلئے نیا پورٹل لانچ کردیا

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی اطلاع دینے کیلئے پورٹل لانچ کردیا۔ ترجمان امریکی قونصلیٹ…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top