انڈونیشیا کے جزیرے جاوا میں 6.2 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس سے علاقے میں خوف و ہراس کی فضا پھیل گئی ہے۔ امریکی ارضیاتی سروے کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 4 بج کر 23 منٹ پر آیا، جبکہ اس کی گہرائی تقریباً 358.6 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے بعد فوری طور پر کسی جانی نقصان یا بڑے پیمانے پر مالی نقصان کی اطلاع سامنے نہیں آئی، متعلقہ اداروں کی جانب سے صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ حکام کے مطابق زلزلے کے اثرات اور ممکنہ نقصانات سے متعلق مزید معلومات سامنے آنے کے بعد صورتحال واضح ہوسکے گی۔

انڈونیشیا کا جزیرہ جاوا 6.2 شدت کے زلزلے سے لرز اٹھا
متعلقہ خبریں۔
ایران تنازع کے دوران یواے ای پر سائبر حملوں میں تیزی، ایک دن میں 6 لاکھ سے زائد حملے
دبئی: ایران تنازع کے دوران متحدہ عرب امارات پر سائبر حملوں میں تیزی آگئی۔ اماراتی حکام کے مطابق…
پشاور: عمرہ زائرین کیلئے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال
پشاور میں عمرہ زائرین کے لیے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال کردیا گیا۔ فوکل پرسن غلام…
وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا کے ترمیم شدہ پولیس ایکٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان
پشاور: وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کا ترمیم شدہ پولیس ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔…
امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی شکایات کیلئے نیا پورٹل لانچ کردیا
امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی اطلاع دینے کیلئے پورٹل لانچ کردیا۔ ترجمان امریکی قونصلیٹ…













