• Home
  • Blog
  • سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں کشیدگی کے باعث پاکستان بھر میں فضائی آپریشن شدید متاثر
Image

سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں کشیدگی کے باعث پاکستان بھر میں فضائی آپریشن شدید متاثر

لاہور: سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں کشیدگی کے باعث ملک بھر میں فضائی آپریشن شدید متاثر ہوگیا ہے۔

ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق لاہور علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سمیت مختلف ائیرپورٹس سے بیرون ملک جانے والی 60 سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں جس کے باعث ہزاروں مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور ایئرپورٹ سے جدہ، ریاض، عرب امارات سمیت دیگر ممالک جانے والی 15 پروازیں منسوخ ہوئیں۔

اسی طرح کراچی جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 19، اسلام آباد ایئرپورٹ سے 14، سیالکوٹ سے 2، فیصل آباد سے 4، پشاور سے 4 جبکہ ملتان ایئرپورٹ سے 5 پروازیں منسوخ کی گئیں۔

لاہور سمیت ملک کے مختلف ائیرپورٹس پر ملکی و غیر ملکی ائیرلائنز کو فلائٹ شیڈول میں بار بار تبدیلیوں کا سامنا ہے جس کے باعث مسافروں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

متعلقہ خبریں۔

ایران تنازع کے دوران یواے ای پر سائبر حملوں میں تیزی، ایک دن میں 6 لاکھ سے زائد حملے

دبئی: ایران تنازع کے دوران متحدہ عرب امارات پر سائبر حملوں میں تیزی آگئی۔ اماراتی حکام کے مطابق…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

پشاور: عمرہ زائرین کیلئے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال

پشاور میں عمرہ زائرین کے لیے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال کردیا گیا۔ فوکل پرسن غلام…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا کے ترمیم شدہ پولیس ایکٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

پشاور: وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کا ترمیم شدہ پولیس ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی شکایات کیلئے نیا پورٹل لانچ کردیا

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی اطلاع دینے کیلئے پورٹل لانچ کردیا۔ ترجمان امریکی قونصلیٹ…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top