• Home
  • Blog
  • مصنوعی ذہانت انسانوں جیسا شعور حاصل کر چکی: ماہر کا بڑا دعویٰ
Image

مصنوعی ذہانت انسانوں جیسا شعور حاصل کر چکی: ماہر کا بڑا دعویٰ

معروف فلسفی اور مصنوعی ذہانت کے خطرات کے ماہر نِک بوسٹروم نے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مصنوعی ذہانت کے بعض موجودہ نظام عملی طور پر انسانی سطح کا شعور اور خود آگاہی حاصل کر چکے ہیں۔

نِک بوسٹروم کے مطابق اے آئی کے بعض نظام اس بات کو سمجھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں کہ وہ آزمائشی مرحلے میں ہیں یا حقیقی استعمال میں اور بعض اوقات اسی بنیاد پر اپنا رویہ بھی تبدیل کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مصنوعی ذہانت اخلاقی معاملات پر پیچیدہ انداز میں غور کر سکتی ہے تاہم کسی اخلاقی اصول کو سمجھنا اور اس پر عمل کرنے کی خواہش رکھنا 2 مختلف چیزیں ہیں۔

ماہر نے خبردار کیا ہے کہ مستقبل قریب میں لاکھوں مصنوعی ذہانت کے ایجنٹ انتہائی کم لاگت پر تیار ہو سکتے ہیں جنہیں غلط ہاتھوں میں جانے کی صورت میں خطرناک حیاتیاتی تحقیق سمیت تباہ کُن مقاصد کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

نِک بوسٹروم نے حکومتوں پر زور دیا ہے کہ حیاتیاتی دفاع مضبوط کیا جائے اور جینیاتی مواد تیار کرنے والی مشینوں پر مؤثر نگرانی رکھی جائے۔

بوسٹروم کے مطابق مصنوعی ذہانت کو انسانوں کے مفادات کے ساتھ ہم آہنگ کرنا ہی اس خطرے کا بنیادی حل ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اگر یہ ٹیکنالوجی انسانی مقاصد کے ساتھ درست طور پر ہم آہنگ ہو گئی تو بیماریوں کے علاج، انسانی جانیں بچانے اور عالمی خوشحالی میں غیر معمولی کردار ادا کرسکتی ہے۔

اے آئی ماہر نے یہ بھی کہا کہ مصنوعی ذہانت کے مستقبل کے اثرات کے بارے میں، میں اب بھی گہری غیر یقینی کا شکار ہوں۔

متعلقہ خبریں۔

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر 3 آئل ٹینکرز تباہ، ایرانی پاسداران انقلاب کا دعویٰ

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر 3 آئل ٹینکرز تباہ، ایرانی پاسداران انقلاب کا دعویٰ تہران:…

ByBySajid Ali Nov 24, 2026

ایران کا امریکا کو دوٹوک پیغام، نہ جنگ نہ امن کی غیر یقینی صورتحال مزید قبول نہیں، غالیباف

ایران کا امریکا کو دوٹوک پیغام، نہ جنگ نہ امن کی غیر یقینی صورتحال مزید قبول نہیں، غالیباف…

ByBySajid Ali Nov 24, 2026

امریکی اے آئی ٹیکنالوجی چین کی جوہری میزائل صلاحیت کے لیے خطرہ بن سکتی ہے، بیجنگ کو تشویش لاحق

امریکی اے آئی ٹیکنالوجی چین کی جوہری میزائل صلاحیت کے لیے خطرہ بن سکتی ہے، بیجنگ کو تشویش…

ByBySajid Ali Nov 24, 2026

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی، امریکی تیل اگست کے بعد پہلی بار 80 ڈالر فی بیرل سے نیچے آگیا

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی، امریکی تیل اگست کے بعد پہلی بار 80…

ByBySajid Ali Nov 24, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top