• Home
  • Blog
  • اسحاق ڈار اور احسن اقبال کی مکہ پر حوثیوں کے حملے کی کوشش کی شدید مذمت
Image

اسحاق ڈار اور احسن اقبال کی مکہ پر حوثیوں کے حملے کی کوشش کی شدید مذمت

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے مکہ مکرمہ میں حوثیوں کی جانب سے ڈرون حملے کی کوشش کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

 نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ مکہ مکرمہ پر حوثیوں کے ڈرون حملے کی مذمت کرتے ہیں، ڈرون حملہ سعودی عرب کی خودمختاری اورسالمیت کی خلاف ورزی ہے،مکہ مکرمہ پر ڈرون حملہ مسلمانوں کے مذہبی جذبات کی توہین ہے، حوثیوں کا مکہ پرڈرون حملہ علاقائی امن کےلیےخطرہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان حرمین شریفین کےتقدس اورتحفظ کیلیےسعودی عرب کےساتھ ہے۔
دوسری جانب وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ مکہ مکرمہ جیسے مقدس شہر کو نشانہ بنانےکی کوشش ناقابلِ قبول ہے، اس کی حرمت اور زائرین کی سلامتی پرکوئی سمجھوتا نہیں ہونا چاہیے۔

احسن اقبال نے کہا کہ سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری اور علاقائی سالمیت سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں، مکہ پر حملے کی کوشش پوری امتِ مسلمہ کے جذبات مجروح کرنے کے مترادف ہے، پاکستان سعودی عرب کی سلامتی اور حرمین الشریفین کے تحفظ کے عزم کے ساتھ کھڑا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ خطے میں امن و استحکام کے لیےکشیدگی اور تشدد کا راستہ ترک کیا جائے، پاکستان سعودی عرب اور مقدس مقامات کے تحفظ میں کسی طورپیچھے نہیں رہےگا، خطہ پہلے ہی خطرات کی زد میں ہے، مسلم ممالک کو مل بیٹھ کر حل نکالنا ہوگا۔

متعلقہ خبریں۔

ایران تنازع کے دوران یواے ای پر سائبر حملوں میں تیزی، ایک دن میں 6 لاکھ سے زائد حملے

دبئی: ایران تنازع کے دوران متحدہ عرب امارات پر سائبر حملوں میں تیزی آگئی۔ اماراتی حکام کے مطابق…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

پشاور: عمرہ زائرین کیلئے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال

پشاور میں عمرہ زائرین کے لیے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال کردیا گیا۔ فوکل پرسن غلام…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا کے ترمیم شدہ پولیس ایکٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

پشاور: وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کا ترمیم شدہ پولیس ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی شکایات کیلئے نیا پورٹل لانچ کردیا

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی اطلاع دینے کیلئے پورٹل لانچ کردیا۔ ترجمان امریکی قونصلیٹ…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top