• Home
  • Blog
  • بجلی چوری کی روک تھام کیلئے فیڈرز کے بجائے ٹرانسفارمرز کو آن اور آف کرنے کا نظام متعارف کرانے کا فیصلہ
Image

بجلی چوری کی روک تھام کیلئے فیڈرز کے بجائے ٹرانسفارمرز کو آن اور آف کرنے کا نظام متعارف کرانے کا فیصلہ

اسلام آباد: حکومت نے بجلی چوری روکنے کیلئے ٹرانسفارمرز کو آن آف کرنے کا نظام لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی حکومت نے بجلی چوری کی روک تھام اور لوڈ مینجمنٹ بہتر بنانے کے لیے ٹرانسفارمر کی سطح پر بجلی بند کرنے کا نیا نظام متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ اس نظام کے تحت جس ٹرانسفارمر پر بجلی چوری ہوگی صرف اسی ٹرانسفارمر کو بند کیا جاسکے گا اور پورے فیڈر کو بند کرنے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

وزیر توانائی نے بتایا کہ ایک لاکھ نوے ہزار ٹرانسفارمرزکے اوپر آن آف کرنے کا سسٹم لا رہے ہیں، اس نظام کے نفاذ سے پورا فیڈر بند نہیں کرنا پڑے گا،یہ نیا تصور ہے جو دنیا کے مختلف حصوں میں استعمال ہورہا ہے، اس نظام کے لیے ریگولیٹری فریم ورک آئندہ سال اپریل یا مئی تک فراہم کردیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ نیٹ میٹرنگ سسٹم تبدیل کرنے سے لوگوں نے بیٹریاں لگاناشروع کی ہیں، 3، 4 لاکھ لوگوں کا بوجھ باقی ساڑھے 3 کروڑلوگوں پر ڈالنے سے روکا ہے۔

اویس لغاری نے کہا کہ آبنائے ہرمزکی بندش سے پیٹرولیم ڈویژن ایل این جی کےکارگوز نہیں لے پارہا، مقامی گیس کو عقل و فہم کے ساتھ استعمال کررہے ہیں۔

متعلقہ خبریں۔

ایران تنازع کے دوران یواے ای پر سائبر حملوں میں تیزی، ایک دن میں 6 لاکھ سے زائد حملے

دبئی: ایران تنازع کے دوران متحدہ عرب امارات پر سائبر حملوں میں تیزی آگئی۔ اماراتی حکام کے مطابق…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

پشاور: عمرہ زائرین کیلئے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال

پشاور میں عمرہ زائرین کے لیے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال کردیا گیا۔ فوکل پرسن غلام…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا کے ترمیم شدہ پولیس ایکٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

پشاور: وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کا ترمیم شدہ پولیس ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی شکایات کیلئے نیا پورٹل لانچ کردیا

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی اطلاع دینے کیلئے پورٹل لانچ کردیا۔ ترجمان امریکی قونصلیٹ…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top