• Home
  • Blog
  • فضل الرحمان: مکہ پر حوثیوں کا حملہ عالم اسلام پر حملہ تصور ہوگا، امت مسلمہ بھرپور جواب دے گی
Image

فضل الرحمان: مکہ پر حوثیوں کا حملہ عالم اسلام پر حملہ تصور ہوگا، امت مسلمہ بھرپور جواب دے گی

جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے واضح کیا کہ مکہ مکرمہ پر حوثیوں کا حملہ پورے عالم اسلام پر حملہ تصور ہوگا۔

مولانا فضل الرحمان نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا سعودی عرب پر حملے نے امریکا اور مغربی دنیا کے دوغلے رویے کو ایک بار پھر بےنقاب کردیا۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا  مکہ مکرمہ صرف ایک شہر نہیں، اربوں مسلمانوں کی عقیدتوں کا مرکز ہے، امت مسلمہ پوری شدت سے اس حملےکا بھرپور جواب دےگی۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا امت مسلمہ سعودی عرب کے تحفظ کو یقینی بنائےگی، مسلمان ممالک اس نازک اور مشکل وقت میں سعودی عرب اور حرم مکہ کے تحفظ میں صف اول کا کردار ادا کریں۔

مولانا فضل الرحمان نے مطالبہ کیا کہ پاکستان مکہ مکرمہ کے تحفظ کے حوالے سے واضح پالیسی کا فوری اعلان کرے۔

انہوں نے کہا امت مسلمہ کو مضبوط اور مؤثر اسلامی بلاک کے قیام کی ضرورت پہلے سے زیادہ محسوس کی جارہی ہے، جمعیت علمائے اسلام کے لاکھوں کارکن مملکت سعودیہ پر حملے کے دکھ درد میں شریک ہیں۔

متعلقہ خبریں۔

ایران تنازع کے دوران یواے ای پر سائبر حملوں میں تیزی، ایک دن میں 6 لاکھ سے زائد حملے

دبئی: ایران تنازع کے دوران متحدہ عرب امارات پر سائبر حملوں میں تیزی آگئی۔ اماراتی حکام کے مطابق…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

پشاور: عمرہ زائرین کیلئے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال

پشاور میں عمرہ زائرین کے لیے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال کردیا گیا۔ فوکل پرسن غلام…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا کے ترمیم شدہ پولیس ایکٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

پشاور: وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کا ترمیم شدہ پولیس ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی شکایات کیلئے نیا پورٹل لانچ کردیا

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی اطلاع دینے کیلئے پورٹل لانچ کردیا۔ ترجمان امریکی قونصلیٹ…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top