• Home
  • Blog
  • طلال چوہدری: ہم نہیں چاہتے کہ پی ٹی آئی کو اس بار اسلام آباد آنے پر سختی سے سمجھانا پڑے
Image

طلال چوہدری: ہم نہیں چاہتے کہ پی ٹی آئی کو اس بار اسلام آباد آنے پر سختی سے سمجھانا پڑے

وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ ہم نہیں چاہتے پی ٹی آئی کو اس دفعہ اسلام آباد آنے پر کان پکڑ کر سمجھائیں۔

جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ وزیراعظم ہر 3 ماہ بعد انسداد دہشتگردی سے متعلق اجلاس کرتے ہیں، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی اس میں شرکت نہیں کرتے لیکن 2 دن بعد پیسے مانگنے اور این ایف سی کا حصہ بڑھانے کےلیے آجاتے ہیں۔ 
انہوں نے کہا کہ کے پی حکومت کو این ایف سی کے تحت جو 700 ارب روپے دیے جا چکے ہیں، پی ٹی آئی حکومت پہلے ان کا جواب دے۔

طلال چوہدری نے پی ٹی آئی کے اسلام آباد مارچ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم نہیں چاہتے پی ٹی آئی کو اس دفعہ اسلام آباد آنے پر کان پکڑ کر سمجھائیں،27 ستمبر کی تاریخ آئے گی تو پتا چل جائےگا کہ ریاست اپنی رِٹ کس طرح قائم کرتی ہے۔

متعلقہ خبریں۔

ایران تنازع کے دوران یواے ای پر سائبر حملوں میں تیزی، ایک دن میں 6 لاکھ سے زائد حملے

دبئی: ایران تنازع کے دوران متحدہ عرب امارات پر سائبر حملوں میں تیزی آگئی۔ اماراتی حکام کے مطابق…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

پشاور: عمرہ زائرین کیلئے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال

پشاور میں عمرہ زائرین کے لیے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال کردیا گیا۔ فوکل پرسن غلام…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا کے ترمیم شدہ پولیس ایکٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

پشاور: وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کا ترمیم شدہ پولیس ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی شکایات کیلئے نیا پورٹل لانچ کردیا

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی اطلاع دینے کیلئے پورٹل لانچ کردیا۔ ترجمان امریکی قونصلیٹ…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top