• Home
  • Blog
  • کراچی: مسجد کے باہر نمازی بن کر گاڑیاں چوری کرنے والا 57 سالہ ملزم گرفتار
Image

کراچی: مسجد کے باہر نمازی بن کر گاڑیاں چوری کرنے والا 57 سالہ ملزم گرفتار

کراچی میں مسجد کے باہر نمازی بن کر گاڑیاں چوری کرنے والے 57 سالہ ملزم کو پولیس نے پکڑ لیا۔

 اینٹی کار لفٹنگ سیل کے مطابق مسجد کے باہر نمازی بن کر گاڑیاں چوری کرنے والے  ملزم  کی شناخت 57 سال انصاف کے نام سے ہوئی ہے۔

 اینٹی کار لفٹنگ سیل کا کہنا ہے کہ ملزم نے گاڑی چوری کی پہلی واردات سال 2000 میں کی تھی اور اس کے بعد مسلسل گاڑیوں کی چوری میں ملوث رہا۔
پولیس کے مطابق ملزم کراچی سے گاڑیاں چوری کرکے کوئٹہ اور بلوچستان لے جاتا اور وہاں فروخت کرتا تھا، چند روز قبل گلشن اقبال کی ایک مسجد کے باہر بھی ملزم کو گاڑی چوری کرتے دیکھا گیا۔

 پولیس کے مطابق ملزم کا 23 سال پرانا مجرمانہ ریکارڈ بھی سامنے آیا ہے، ملزم 15 سے زائد مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا۔

متعلقہ خبریں۔

ایران تنازع کے دوران یواے ای پر سائبر حملوں میں تیزی، ایک دن میں 6 لاکھ سے زائد حملے

دبئی: ایران تنازع کے دوران متحدہ عرب امارات پر سائبر حملوں میں تیزی آگئی۔ اماراتی حکام کے مطابق…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

پشاور: عمرہ زائرین کیلئے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال

پشاور میں عمرہ زائرین کے لیے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال کردیا گیا۔ فوکل پرسن غلام…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا کے ترمیم شدہ پولیس ایکٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

پشاور: وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کا ترمیم شدہ پولیس ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی شکایات کیلئے نیا پورٹل لانچ کردیا

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی اطلاع دینے کیلئے پورٹل لانچ کردیا۔ ترجمان امریکی قونصلیٹ…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top