• Home
  • Blog
  • نیدرلینڈز کی ایئرلائن کی پرواز میں پاور بینک پھٹنے سے طیارے میں آگ بھڑک اٹھی
Image

نیدرلینڈز کی ایئرلائن کی پرواز میں پاور بینک پھٹنے سے طیارے میں آگ بھڑک اٹھی

نیدرلینڈزکی ائیرلائن میں دوران پرواز پاور بینک پھٹ گیا جس کے نتیجے میں طیارے میں آگ لگ گئی اور اسے  ایمسٹرڈیم میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔

کے ایل ایم کی ایمسٹرڈیم سے کوراس کی پرواز KL735 کے بزنس کلاس کیبین میں لیتھیم بیٹری کا پاور بینک چارنگ کے دوران پھٹ گیا جس سے آگ کا شعلہ بھڑکا اور آگ لگ گئی۔

آگ لگنے سے کیبن میں دھواں پھیل گیا۔ اُس وقت طیارہ بحر اوقیانوس کے اوپر پرواز کر رہا تھا۔ 

حکام کے مطابق پاور بینک بزنس کلاس میں سفر کرنے والے کے ایل ایم کے سابق سی ای او ڈچ وزیر کیمیل یورلنگز کا تھا جو پاور بینک کو چارج پر لگا کر سوگئے تھے جو دوران پرواز حفاظتی پروٹوکول کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ 

حکام کے مطابق اس واقعے میں ایک مسافر معمولی زخمی ہوا۔ 

پائلٹ کو ہنگامی صورتحال کا اعلان کرنا پڑا اور طیارے کو واپس ایمسٹرڈیم کے اسخیپول ائیرپورٹ پر بحفاظت اتار لیا گیا۔

متعلقہ خبریں۔

ایران تنازع کے دوران یواے ای پر سائبر حملوں میں تیزی، ایک دن میں 6 لاکھ سے زائد حملے

دبئی: ایران تنازع کے دوران متحدہ عرب امارات پر سائبر حملوں میں تیزی آگئی۔ اماراتی حکام کے مطابق…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

پشاور: عمرہ زائرین کیلئے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال

پشاور میں عمرہ زائرین کے لیے سول سرجن آفس میں ویکسی نیشن سینٹر فعال کردیا گیا۔ فوکل پرسن غلام…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

وفاقی حکومت کا خیبرپختونخوا کے ترمیم شدہ پولیس ایکٹ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان

پشاور: وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا کا ترمیم شدہ پولیس ایکٹ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی شکایات کیلئے نیا پورٹل لانچ کردیا

امریکی محکمہ خارجہ نے آن لائن ویزا فراڈ کی اطلاع دینے کیلئے پورٹل لانچ کردیا۔ ترجمان امریکی قونصلیٹ…

ByByMomina Fatima Sep 24, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top