• Home
  • Blog
  • مفت پنک اسکوٹی کن خواتین کو ملے گی؟ شرجیل میمن نے شرائط بتادیں
Image

مفت پنک اسکوٹی کن خواتین کو ملے گی؟ شرجیل میمن نے شرائط بتادیں

کراچی : سینئر وزیر شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ کسی لرنر لائسنس والی خواتین کو پنک اسکوٹی نہیں دی جائے گی بلکہ جس کے پکا لائسنس ہوگااورٹیسٹ پاس کریں گی صرف انہیں اسکوٹی ملے گی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیرِ ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام نے ملک بھر کی خواتین کو بااختیار بنایا اور غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کرنے والے خاندانوں کی نشاندہی کی، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایات کی روشنی میں سندھ حکومت خواتین کو خودمختار بنانے کے لیے انقلابی اقدامات کر رہی ہے۔

شرجیل میمن نے بتا یا کہ جب الیکٹرک اسکوٹی اسکیم شروع کی گئی تو پورے سندھ میں صرف 154 خواتین کے پاس ڈرائیونگ لائسنس تھا، جبکہ اب 50 ہزار سے زائد خواتین ڈرائیونگ لائسنس کے لیے اپلائی کر چکی ہیں۔

انہوں نے اعلان کیا کہ اگر 50 ہزار خواتین کو بھی الیکٹرک اسکوٹیاں دینی پڑیں تو سندھ حکومت دے گی تاہم، اسکوٹی صرف پکے لائسنس اور ڈرائیونگ ٹیسٹ پاس کرنے والی خواتین کو دی جائے گی، لرنر لائسنس پر نہیں۔
انہوں نے سخت خبردار کرتے ہوئے کہا کہ پنک اسکوٹی پر رنگ چڑھا کر مردوں کے استعمال کی شکایات ملی ہیں ، اس حوالے سے جلد سرپرائز چیکنگ شروع کی جائے گی اور مرد کے چلاتے پکڑے جانے پر اسکوٹی فوری ضبط کر لی جائے گی۔

سینئر وزیر کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے کسانوں کو ‘ہاری کارڈ’ اور مزدوروں کو ‘لیبر کارڈ’ فراہم کیے، جبکہ میرپورخاص کسانوں کا بڑا بیلٹ ہے اور تھر کول پراجیکٹ، بہترین ہسپتالوں و یونیورسٹیز کا سہرا پیپلز پارٹی کے سر ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ اسکوٹی یا دیگر سہولیات حاصل کرنے والوں پر پیپلز پارٹی کو ووٹ دینا لازم نہیں ہے۔

شرجیل میمن نے بلاول بھٹو زرداری کی بطور وزیرِ خارجہ کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے بھارت جا کر بھی کشمیر اور پاکستان کا مقدمہ ڈٹ کر لڑا۔
انہوں نے ذوالفقار علی بھٹو کے ایٹمی پروگرام کے عزم اور سیکیورٹی فورسز کی دفاعی صلاحیتوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی طرف اٹھنے والی ہر میلی آنکھ نکال دی جائے گی۔

متعلقہ خبریں۔

انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع ، بڑی خبر آگئی

کراچی : انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ سامنے آگیا ، تاکہ تاجر…

ByByMomina Fatima Sep 26, 2026

سانحہ گل پلازہ کا مقدمہ سانحہ بلدیہ ٹاؤن کے طرز پر چلانے کا فیصلہ

کراچی : سانحہ گل پلازہ کے مقدمے کو سانحہ بلدیہ ٹاؤن کے طرز کا مقدمہ قرار دے دیا…

ByByMomina Fatima Sep 26, 2026

نادرا نے شناختی کارڈ کی وصولی کا طریقہ کار آسان بنادیا

اسلام آباد : نادرا نے شناختی کارڈ کی وصولی کے قوانین آسان بنا دیے، اب بغیر رسید کے…

ByByMomina Fatima Sep 26, 2026

نقیب اللہ قتل کیس: عدم شواہد کی بناء پر ایس ایچ او سمیت 7 پولیس اہلکار بری

کراچی: ٍانسداد دہشت گردی عدالت نے نقیب اللہ قتل کیس میں عدم شواہد کی بنیاد پر 7 ملزمان…

ByByMomina Fatima Sep 26, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top