• Home
  • Blog
  • انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع ، بڑی خبر آگئی
Image

انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع ، بڑی خبر آگئی

کراچی : انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ سامنے آگیا ، تاکہ تاجر اور صنعت کار آسانی کے ساتھ اپنے تمام مالیاتی کاغذات درستگی کے ساتھ جمع کرا سکیں۔

تفصیلات کے مطابق ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز (آباد) کے چیئرمین حسن بخشی نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) سے انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے کی آخری تاریخ میں فوری توسیع کا مطالبہ کر دیا ہے۔

چیئرمین آباد حسن بخشی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اس وقت ملک بھر کی بزنس کمیونٹی، چیمبرز اور مختلف ٹریڈ باڈیز سالانہ انتخابات کی مصروفیات میں سخت الجھی ہوئی ہیں۔

انتخابی سرگرمیوں کے باعث کاروباری افراد کے لیے وقت پر ٹیکس ریٹرن فائل کرنا انتہائی مشکل ہو چکا ہے۔

انہوں نے ایف بی آر حکام سے استدعا کی ہے کہ کاروباری برادری کی درپیش مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے ریٹرن فائلنگ کی آخری تاریخ میں مناسب وقت کی توسیع کی جائے تاکہ تاجر اور صنعت کار آسانی کے ساتھ اپنے تمام مالیاتی کاغذات درستگی کے ساتھ جمع کرا سکیں۔
خیال رہے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ کی آمد کے ساتھ ہی فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے بالآخر اپنے آن لائن پورٹل ‘آئرس’ میں پیش آنے والی شدید تکنیکی دشواریوں اور سروسز کے تعطل کا اعتراف کیا تھا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری ایک بیان میں ایف بی آر نے کہا تھا کہ ان کی ٹیکنیکل ٹیمیں پورٹل میں درپیش ان مسائل اور سست روی کو دور کرنے کے لیے مسلسل کام کر رہی ہیں اور سسٹم کے مکمل طور پر بحال ہوتے ہی ٹیکس دہندگان کو آگاہ کر دیا جائے گا۔
ایف بی آر نے تسلیم کیا کہ گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ انتہائی قریب ہے اور وہ اس اہم وقت میں آئرس پورٹل کی ہموار کارکردگی کی اہمیت سے خوب واقف ہیں۔

آن لائن پورٹل میں جاری تکنیکی خرابیوں اور دشواریوں کی وجہ سے ٹیکس دہندگان اور ٹیکس بار ایسوسی ایشنز کو درپیش مشکلات پر ایف بی آر نے معذرت کا اظہار بھی کیا ہے۔

متعلقہ خبریں۔

مفت پنک اسکوٹی کن خواتین کو ملے گی؟ شرجیل میمن نے شرائط بتادیں

کراچی : سینئر وزیر شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ کسی لرنر لائسنس والی خواتین کو پنک اسکوٹی…

ByByMomina Fatima Sep 26, 2026

سانحہ گل پلازہ کا مقدمہ سانحہ بلدیہ ٹاؤن کے طرز پر چلانے کا فیصلہ

کراچی : سانحہ گل پلازہ کے مقدمے کو سانحہ بلدیہ ٹاؤن کے طرز کا مقدمہ قرار دے دیا…

ByByMomina Fatima Sep 26, 2026

نادرا نے شناختی کارڈ کی وصولی کا طریقہ کار آسان بنادیا

اسلام آباد : نادرا نے شناختی کارڈ کی وصولی کے قوانین آسان بنا دیے، اب بغیر رسید کے…

ByByMomina Fatima Sep 26, 2026

نقیب اللہ قتل کیس: عدم شواہد کی بناء پر ایس ایچ او سمیت 7 پولیس اہلکار بری

کراچی: ٍانسداد دہشت گردی عدالت نے نقیب اللہ قتل کیس میں عدم شواہد کی بنیاد پر 7 ملزمان…

ByByMomina Fatima Sep 26, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top