• Home
  • Blog
  • لاہور میں غیر ملکی لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی، مقدمہ درج
Image

لاہور میں غیر ملکی لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی، مقدمہ درج

لاہور کے علاقے ڈیفنس میں غیر ملکی لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور ذیشان رضا نے کہا ہے کہ ڈیفنس میں غیر ملکی لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی کے ملزمان کی شناخت کرلی گئی ہے، ملزمان کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں۔
ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کےمطابق خصوصی ٹیموں کی سربراہی ایس پی انویسٹی گیشن کینٹ عاصم افتخار کریں گے، ملزمان کی شناخت کر لی ہے ، ان کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل بروئےکار لائے جا رہے ہیں اور ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا۔

پولیس کے مطابق آذربائیجان سے تعلق رکھنے والی 20 سالہ ڈیانا چند روز قبل لاہور آئی تھی جسے 2 نامعلوم لڑکیاں ورغلا کر پہلے کیفے لے گئیں جہاں ان کے تین دوست موجود تھے، ملزمان نے غیر ملکی لڑکی کو نشہ اور چیز پلا کر مبینہ طور  پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور بعد میں ائیر پورٹ کے قریب چھوڑ کر فرار ہو گئے تھے۔

متعلقہ خبریں۔

واٹر کارپوریشن کی کھربوں روپے مالیت کی اراضی 3 سالہ لیز پر دینے کی آڑ میں ٹھکانے لگانے کا منصوبہ

کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کی کھربوں روپے مالیت کی اراضی اور املاک کو 3 سالہ لیز پر…

ByByMomina Fatima Sep 27, 2026

وزیر داخلہ منتخب نمائندے ہوتے تو جانتے کہ ارکان اسمبلی کو حاصل پارلیمانی استحقاق نئی ایجاد نہیں، اسپیکر کے پی اسمبلی

پشاور: اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے بیان پر ردعمل دیتے…

ByByMomina Fatima Sep 27, 2026

جنوبی افریقا میں فائرنگ کے 2 واقعات، 27 افراد ہلاک اور متعدد زخمی

جنوبی افریقا کے دو بڑے شہروں میں فائرنگ کے واقعات میں کم از کم 27 افراد ہلاک اور…

ByByMomina Fatima Sep 27, 2026

رضوان کا عدم تعاون تحقیقات میں تاخیر کا باعث بننے لگا: ذرائع این سی سی آئی اے

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد رضوان…

ByByMomina Fatima Sep 27, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top