• Home
  • Blog
  • این اے 168 کے ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ آج ہوگی
Image

این اے 168 کے ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ آج ہوگی

بہاولپور کے حلقے این اے 168 میں ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ آج ہوگی، انتخابی سامان کی ترسیل کا کام مکمل کرلیا گیا۔

ریٹرننگ آفیسر (آر او) کے مطابق قومی اسمبلی کی نشست پر الیکشن کےلیے پولنگ صبح 8 بجے سے بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔

مسلم لیگ ن کے امیدوار منیر اقبال چُنڑ اور آزاد امیدوار ولی داد چیمہ میں مقابلہ ہے، دیگر 18 امیدوار بھی مدمقابل ہیں۔

یہ نشست ملک اقبال چُنڑ کی وفات سے خالی ہوئی، ان کے صاحبزادے منیر اقبال چُنڑ کو مسلم لیگ ن کے ساتھ ساتھ پیپلز پارٹی کی حمایت بھی حاصل ہے جبکہ آزاد امیدوار ولی داد چیمہ کی حمایت ان کے والد رکن قومی اسمبلی طارق بشیر چیمہ کر رہے ہیں۔

 ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق اس حلقے میں کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 4 لاکھ 63 ہزار 143 ہے، ان میں2 لاکھ 48 ہزار 529 مرد جبکہ 2 لاکھ 34 ہزار 614 خواتین شامل ہیں، حلقے میں مجموعی طور پر 292 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں جن میں 130 مردانہ، 130 زنانہ اور 32 مشترکہ ہیں۔

307 پریذائیڈنگ افسر جبکہ 941 پولنگ اور اسسٹنٹ پریذائیڈنگ افسران تعینات کئے گئے ہیں۔

یہ حلقہ بہاول پور شہر اور دریائے ستلج کے کچھ دیہی علاقوں پر مشتمل ہے، اس حلقے میں کل 20 امیدوار قسمت آزمائی کر رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں۔

واٹر کارپوریشن کی کھربوں روپے مالیت کی اراضی 3 سالہ لیز پر دینے کی آڑ میں ٹھکانے لگانے کا منصوبہ

کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کی کھربوں روپے مالیت کی اراضی اور املاک کو 3 سالہ لیز پر…

ByByMomina Fatima Sep 27, 2026

وزیر داخلہ منتخب نمائندے ہوتے تو جانتے کہ ارکان اسمبلی کو حاصل پارلیمانی استحقاق نئی ایجاد نہیں، اسپیکر کے پی اسمبلی

پشاور: اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے بیان پر ردعمل دیتے…

ByByMomina Fatima Sep 27, 2026

جنوبی افریقا میں فائرنگ کے 2 واقعات، 27 افراد ہلاک اور متعدد زخمی

جنوبی افریقا کے دو بڑے شہروں میں فائرنگ کے واقعات میں کم از کم 27 افراد ہلاک اور…

ByByMomina Fatima Sep 27, 2026

رضوان کا عدم تعاون تحقیقات میں تاخیر کا باعث بننے لگا: ذرائع این سی سی آئی اے

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد رضوان…

ByByMomina Fatima Sep 27, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top