• Home
  • Blog
  • مزمل اسلم: نیشنل ہائی وے نیٹ ورک 14 ہزار کلومیٹر ہے، مریم نواز کا پنجاب میں 45 ہزار کلومیٹر سڑکیں بنانے کا دعویٰ حیران کن ہے
Image

مزمل اسلم: نیشنل ہائی وے نیٹ ورک 14 ہزار کلومیٹر ہے، مریم نواز کا پنجاب میں 45 ہزار کلومیٹر سڑکیں بنانے کا دعویٰ حیران کن ہے

خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کے مشیر برائے خزانہ  مزمل اسلم نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیان پر  ردعمل میں کہا ہے کہ پاکستان کا پورا نیشنل ہائی وے نیٹ ورک تقریباً 14,480 کلومیٹر ہے تو پنجاب میں 45 ہزار کلومیٹر سڑکیں کیسے بن گئیں؟

اپنے بیان میں مزمل اسلم نے کہا کہ مریم نواز ! پنجاب میں ڈھائی سال میں 45 ہزار کلومیٹر سڑکیں بنانےکا دعویٰ حیران کن ہے،پاکستان کا پورا نیشنل ہائی وے نیٹ ورک تقریباً 14,480 کلومیٹر ہے تو پنجاب میں 45 ہزار کلومیٹر سڑکیں کیسے بن گئیں؟ 

ان کا کہنا تھاکہ پنجاب کی 45 ہزارکلومیٹر سڑکیں تو پورے این ایچ اے سے3گنا زیادہ بنتی ہیں، پنجاب میں سڑکوں کے روٹس، منصوبوں اور تعمیراتی ریکارڈ کی تفصیلات بھی سامنے آنی چاہئیں۔

دوسری جانب وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے ردعمل میں کہا کہ خیبر پختونخوا کے جعلی ارسطو کی عقل کا اندازہ لگائیں جس شخص کو یہ معلوم نہیں کہ صوبوں میں این ایچ اے کے علاوہ اپنی سڑکیں بھی ہوتی ہیں۔

ان کا کہناتھکہ ان کے صوبے میں نہیں ہیں اس لیے بیچارے کو معلوم نہیں، ‏پنجاب کی اپنی سڑکیں 80 ہزار کلومیٹر ہیں۔

متعلقہ خبریں۔

ایشین گیمز: پاکستان نے والی بال میں چین کو شکست دے کر کانسی کا تمغہ جیت لیا

ایشین گیمز: پاکستان نے چین کو شکست دے کر والی بال میں کانسی کا تمغہ جیت لیا ناگویا:…

ByBySajid Ali Oct 3, 2026

ایشین گیمز کرکٹ فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر طلائی تمغہ جیت لیا

ناگویا: ایشین گیمز کرکٹ کے فائنل میں بھارت نے پاکستان کو 19 رنز سے شکست دے کر گولڈ…

ByBySajid Ali Oct 3, 2026

صدر اے سی سی محسن نقوی کا ایشین گیمز کے پاک بھارت فائنل میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

دبئی: ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر محسن نقوی ایشین گیمز کے مینز کرکٹ فائنل میں…

ByBySajid Ali Oct 3, 2026

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء ویمنز بگ بیش لیگ کا حصہ بن گئیں

لاہور: پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء ویمنز بگ بیش لیگ کا حصہ بن گئیں، پرتھ…

ByBySajid Ali Oct 3, 2026

ایک جواب دیں۔

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Scroll to Top